ETV Bharat / bharat

Corona Update بھارت میں کورونا وائرس کے 408 نئے معاملے

author img

By

Published : Nov 24, 2022, 12:46 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 408 معاملات کے اضافے کے ساتھ متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 4,46,70,483 تک پہنچ گئی۔ وہیں ایکٹو کیسز کی تعداد کم ہو کر 5881 رہ گئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے 568 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد ان کی کل تعداد 4,41,34,001 ہو گئی ہے۔ India Corona Update

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 408 معاملات کے اضافے کے ساتھ متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 4,46,70,483 تک پہنچ گئی۔ وہیں ایکٹو کیسز کی تعداد کم ہو کر 5881 رہ گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 219.88 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔New Corona Cases In India

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 90,008 ویکسین لگائی گئیں۔ اسی عرصے میں، کورونا کے 165 ایکٹو کیسز کی کمی کی وجہ سے ان کی تعداد 5881 تک ہوگئی ہے اور اس وبا سے کیرالہ اور راجستھان میں بالترتیب چار اور ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ ملک میں اس وبا سے اموات کی کل تعداد 5,30,604 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے 568 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد ان کی کل تعداد 4,41,34,001 ہو گئی ہے۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.80 فیصد ہے۔ ایکٹو کیس کی شرح 0.1 فیصد ہے اور اموات کی شرح 1.19 فیصد ہے۔ ملک کی چار ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام خطوں میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور باقی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں کیسز میں کمی آئی ہے۔

مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن کے 61 ایکٹو کیسز کی کمی کی وجہ سے ان کی کل تعداد 614 پر آ گئی ہے اور اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 79,86,380 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 1,48,404 ہے۔

جنوبی بھارت کے تمل ناڈو میں، 34 ایکٹو کیسز کم ہو کر 385 پر رہ گئے ہیں۔ اس عرصے میں66 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 35 لاکھ 55 ہزار 541 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 38,049 پر مستحکم ہے۔

کیرالہ میں 11 فعال کیسوں کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد 1,887 تک پہنچ گئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران چار مریضوں کی موت کے بعد کورونا وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 67,52,203 اور متاثرہ افراد کی تعداد 71,485 ہو گئی ہے۔

قومی راجدھانی میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر 113 رہ گئی ہے اور اب تک 19,80,272 لوگ کورونا وباسے نجات پا چکے ہیں۔ راحت کی بات یہ ہے کہ مرنے والوں کی تعداد 26,516 پر برقرار ہے۔

مغربی بنگال میں کورونا انفیکشن کے 24 ایکٹو کیسز کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد 119 ہو گئی ہے۔ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 20,96,788 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 21,531 پر مستحکم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India Coronavirus Update ملک میں کورونا کے فعال معاملوں کی تعداد کم ہو کر 6209 ہوئی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.