ETV Bharat / bharat

India Coronavirus Update ملک میں کورونا کے 1994 نئے کیسز

author img

By

Published : Oct 23, 2022, 4:18 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے اتوار کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 219 کروڑ 55 لاکھ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں 2601 افراد کووڈ-19 انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے اب کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 44090349 ہو گئی ہے اور صحت یابی کی شرح 98.76 فیصد ہے۔

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کے 1994 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس کے بعد اب ملک بھر میں اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 44642742 ہو گئی ہے۔India Coronavirus Update

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے اتوار کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 219 کروڑ 55 لاکھ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں 2601 افراد کووڈ-19 انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے اب کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 44090349 ہو گئی ہے اور صحت یابی کی شرح 98.76 فیصد ہے۔

وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا سے چار مریضوں کی موت ہوئی ہے جس کے بعد اموات کی تعداد 528961 تک پہنچ گئی ہے۔ شرح اموات 1.18 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیرالہ میں بھی 165 فعال معاملے کم ہونے سے متاثرین کی تعداد کم ہوکر4005 رہ گئی ہے۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 6744122 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں مرنے والوں کا اعدادوشمار 71342 پر برقرار ہے۔

اسی مدت میں، قومی راجدھانی میں بھی 34 فعال معاملات میں کمی کی وجہ سے متاثرین کی تعداد کم ہو کر 426 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 1978603 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں اموات کا اعدادوشمار بڑھ کر 26507 ہوگیاہے۔

کرناٹک میں کووڈ-19 انفیکشن کے 137 معاملے کم ہو کر 2,287 ہو گئے ہیں۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 4025289 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 40,295 ہے۔

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وبا کے 71 کیسز میں کمی کے ساتھ ہی ریاست میں ایکٹو کیسز کم ہو کر 2496 پر آ گئے ہیں اور اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 7979019 ہو گئی ہے۔ مزید ایک مریض کی موت کے بعد یہاں ہلاکتوں کی تعداد 148379 ہو گئی۔

مغربی بنگال میں کورونا وبا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 18 سے کم ہو کر 1400 پر آ گئی ہے اور اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کااعدادوشمار بڑھ کر 2094699 ہو گیا ہے اور اسی عرصے کے دوران مرنے والوں کی تعداد 21,527 پربرقرارہے۔

یہ بھی پڑھیں: Indian Coronavirus Update ملک میں کورونا کے 2112 نئے معاملے درج

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.