ETV Bharat / bharat

Covid 19 in India: ملک میں کورونا وائرس سے مزید 26 اموات

author img

By

Published : Jul 11, 2022, 2:03 PM IST

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بتایا کہ پیر کی صبح 7 بجے تک 198 کروڑ 88 لاکھ 77 ہزار 537 ویکسین دی جا چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 2 لاکھ 78 ہزار 266 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 86 کروڑ 68 لاکھ 88 ہزار 980 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔Covid 19 in India

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 26 اموات
ملک میں کورونا وائرس سے مزید 26 اموات

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کی وجہ سے 26 لوگوں کی موت ہوئی اور اس کے ساتھ ہی اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد پانچ لاکھ 25 ہزار 454 تک پہنچ گئی۔ اس دوران اس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بھی ملک میں کووڈ 19 کے نئے کیسوں کے مقابلے کم تھی۔ جہاں نئے کیسز کی تعداد 16 ہزار 678 رہی وہیں اس عرصے کے دوران صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 14 ہزار 629 رہی۔ اس کے ساتھ پازیٹیو کیسز اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بالترتیب 4 کروڑ 36 لاکھ 39 ہزار 329 اور 4 کروڑ 29 لاکھ 83 ہزار 162 ہوگئی ہے۔ اس دوران 2023 ایکٹو کیسز بڑھ کر ایک لاکھ 30 ہزار 713 ہوگئے ہیں۔ ملک میں انفکشن کی شرح 0.60 فیصد، فعال معاملوں کی شرح 0.30 فیصد، صحتیابی کی شرح 98.50 فیصد اور اموات کی شرح 1.20 فیصد ہے۔Covid cases in India

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 198 کروڑ 88 لاکھ 77 ہزار 537 ویکسین دی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 2 لاکھ 78 ہزار 266 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 86 کروڑ 68 لاکھ 88 ہزار 980 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اس دوران، مہاراشٹر میں فعال کیسوں کی تعداد 303 کم ہوکر 18,369 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 2 ہزار 894 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 78 لاکھ 37 ہزار 679 تک پہنچ گئی ہے جب کہ مرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ 47 ہزار 976 ہے۔

کیرالہ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 928 کم ہو کر 27,643 ہو گئے ہیں۔ اس سے راحت پانے والوں کی تعداد 3,794 بڑھ کر 65,75,236 ہو گئی ہے، جب کہ مرنے والوں کی تعداد دو بڑھ کر 70,150 ہو گئی ہے۔ دہلی میں ایکٹو کیسز 118 کم ہو کر 2,146 پر آ گئے ہیں۔ ریاست میں مزید 549 لوگوں نے اس مہلک وائرس کو شکست دی، جس کے بعد کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی کل تعداد 19,12,305 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے اب تک 26284 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.