ETV Bharat / bharat

Gyanvapi Masjid Case: گیانواپی مسجد معاملہ پر سماعت آج سے شروع

author img

By

Published : Jul 4, 2022, 10:28 AM IST

گیانواپی مسجد معاملہ پر سماعت آج سے شروع
گیانواپی مسجد معاملہ پر سماعت آج سے شروع

گیانواپی مسجد کیس کو لے کر ملک میں گرما گرمی کا ماحول ہے۔ اس معاملے کی سماعت آج سے دوبارہ شروع ہوگی۔ ڈسٹرکٹ جج نے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد دوبارہ سماعت شروع کرنے کا حکم دیا تھا۔Gyanvapi Masjid Case

وارانسی: گیانواپی مسجد کیس کی سماعت آج سے ایک بار پھر شروع ہونے جارہی ہے۔ 30 مئی کو ضلع جج اجے کرشنا وشویش نے گیانواپی کیس میں 7/11 کے تحت جاری سماعت کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد سے 4 جولائی کو دوبارہ سماعت شروع کرنے کا حکم جاری کیا۔ اس کے بعد اس کیس کی سماعت آج صبح تقریباً 11 بجے سے دوبارہ شروع ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی آج ہندو فریق کی طرف سے ویڈیو لیک ہونے کا معاملہ بھی ضلع جج کے سامنے اٹھایا جائے گا۔ اس سلسلے میں ہندو فریق کے وکیل سبھاش نندن چترویدی نے کہا کہ ہم ویڈیو کے وائرل ہونے کے معاملے کو عدالت کے سامنے رکھیں گے اور اعتراض درج کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 4 جولائی کو ڈسٹرکٹ جج اجے کمار کی عدالت میں سماعت ہوگی۔ Gyanvapi masjid case hearing resume after summer vacation

اس معاملے میں مقدمہ دائر کرنے والی راکھی سنگھ اور جتیندر سنگھ پورے کیس کو دیکھ رہے ہیں، وکیل ہری شنکر جین اور وشنو جین کو جیتن سنگھ بسن نے اس کیس سے برطرف دیا ہے۔ اس کے علاوہ وشو ویدک سناتن سنگھ کے تمام مقدمات میں سے پرانے وکالت ناموں کو منسوخ کر دیا جائے گا جو گیانواپی سے متعلق ضلع عدالت میں زیر التوا ہیں۔ اب ان تمام معاملات کی اطلاع ایڈوکیٹ مان بہادر سنگھ، ایڈوکیٹ انوپم دویدی اور ایڈوکیٹ شیوم گوڑ کو دی گئی ہے تاکہ اس معاملے میں قانونی کارروائی کی جاسکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران وارانسی کی ضلع عدالت نے گیان واپی مسجد احاطے کی ویڈیو گرافی سروے کی سی ڈی ہندو فریق کے مدعین کو سونپنے کا حکم دیا تھا۔ مدعین نے ایک حلف نامہ کے ذریعہ تیقن دیا ہے کہ ویڈیو گرافی سروے کی کاپی کا غلط استعمال نہیں کیا جائے گا یا اسے افشا نہیں کریں گے۔ مدعین نے طے شدہ فیس کی ادائیگی کے بعد ویڈیو سروے کی سی ڈی حاصل کرلی ہے۔ ڈسٹرکٹ کورٹ عدالت نے ہندو فریق کی جانب سے دائر عرضی کے جواز پر سماعت کرتے ہوئے اگلی سماعت کی تاریخ 4جولائی طے کی تھی۔ مسلم فریق نے کوڈ آف سول پروسیزر کے آرڈر 7وصول 11کے تحت عرضی پرسماعت نہ کرنے کی دلیل دی ۔ عدالت موسم گرما کی چھٹی کے بعد چار جولائی کو معاملے کی دوبارہ سماعت کرنے کی تاریخ طے کی تھی۔

مزید پڑھیں:۔ Gyanvapi Mosque Case: گیان واپی مسجد ویڈیو گرافی سروے کی سی ڈی ہندو فریق کو سونپی گئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.