ETV Bharat / bharat

Gujarat Election 2022 شام پانچ بجے تک 58.38 فیصد پولنگ

author img

By

Published : Dec 5, 2022, 9:30 AM IST

Updated : Dec 5, 2022, 5:33 PM IST

gujrat polls 2022
gujrat polls 2022

16:59 December 05

اندھیلہ گاؤں کے مسلمانوں نے ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق گجرات کے ضلع کھیڑا کے اندھیلہ گاؤں کے مسلمانوں نے ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا۔ یہ وہی گاؤں ہے جہاں اکتوبر میں نوراتری گربا کے دوران چند مسلم نوجوانوں کو کھمبے سے باندھ کر مارا پیٹا گیا تھا۔ اس معاملے میں کچھ مسلمانوں کو پولیس نے کھیڑا ضلع میں گرفتار کیا تھا۔ بعد میں انہیں ایک کھمبے سے باندھ کر لاٹھیوں سے پیٹا گیا تھا۔ مار پیٹ کے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی تاہم ابھی تک کوئی رپورٹ جاری نہیں کی گئی۔

15:31 December 05

دوپہر تین بجے تک 50.51 فیصد پولنگ درج

Gujarat Election 2022 News LIVE Updates: polling underway in second phase
گجرات اسمبلی انتخابات: دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری

گجرات اسمبلی انتخابات 2022 کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق دوپہر تین بجے تک 50.51 فیصد پولنگ درج کی گئی ہے۔

15:30 December 05

یوسف اور عرفان پٹھان اہل خانہ کے ساتھ ووٹ ڈالنے پہنچے

یوسف اور عرفان پٹھان اہل خانہ کے ساتھ ووٹ ڈالنے پہنچے
یوسف اور عرفان پٹھان اہل خانہ کے ساتھ ووٹ ڈالنے پہنچے

سابق بھارتی کرکٹرز یوسف پٹھان اور عرفان پٹھان اپنے اہل خانہ کے ساتھ وڈودرا کے ایک پولنگ بوتھ پر حق رائے دہی کا استعمال کرنے پہنچے جہاں انہوں نے اپنا ووٹ ڈالا۔ اس موقع پر سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔'

14:33 December 05

دوپہر دو بجے تک 39 فیصد ووٹنگ درج

گجرات اسمبلی انتخابات 2022 کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق دوپہر دو بجے تک 39 فیصد پولنگ درج کی گئی ہے۔

13:29 December 05

دوپہر ایک بجے تک 34.74 فیصد ووٹنگ درج

گجرات اسمبلی انتخابات 2022 کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق دوپہر ایک بجے تک 34.74 فیصد پولنگ درج کی گئی ہے۔

13:14 December 05

وزیر اعظم مودی کی ماں ہیرابین نے حق رائے دہی کا استعمال کیا

وزیر اعظم مودی کی ماں ہیرابین نے حق رائے دہی کا استعمال کیا
وزیر اعظم مودی کی ماں ہیرابین نے حق رائے دہی کا استعمال کیا

گجرات اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اعظم نریندر مودی کی ماں ہیرا بین مودی نے رائسن پرائمری اسکول گاندھی نگر پہنچ کر حق رائے کا استعمال کیا۔

12:19 December 05

گجرات میں اقتدار کی تبدیلی کے امکانات سے بی جے پی خوفزدہ، ملکارجن کھڑگے

بی  جے پی گجرات میں خوفزدہ ہے، ملکارجن کھڑگے
بی جے پی گجرات میں خوفزدہ ہے، ملکارجن کھڑگے

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگےنے عوام سے ووٹ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ لکھاکہ' گجرات کے ہر شہری سے تبدیلی کے اس لہر میں شرکت کریں۔ ہمارے نوجوان دوستوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد جو پہلی بار اپنا ووٹ ڈال رہے ہیں۔ گجرات میں اپنے ایک ایم ایل اے پر مبینہ حملے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) شکست سے خوفزدہ ہے۔

12:08 December 05

پرامن ماحول میں لوگ حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں، بھوپیندر پٹیل

بھوپیندر پٹیل
بھوپیندر پٹیل

گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ وزیر اعلی احمد آباد کے بوتھ نمبر 95 شیلج انوپم اسکول میں اپنا ووٹ ڈالا۔ ووٹ ڈالنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پٹیل نے کہا کہ آج گجرات میں انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے مجموعی طور پر پرامن ماحول میں لوگ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ' بی جے پی ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دے گی اور اکثریت کے ساتھ اقتدار میں واپسی کرے گی۔

11:50 December 05

گجرات میں تبدیلی کے لیے ووٹ کریں، راہل گاندھی

گجرات میں تبدیلی کے لیے ووٹ کریں، راہل گاندھی
گجرات میں تبدیلی کے لیے ووٹ کریں، راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ووٹ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے اس سلسلے میں ایک ٹویٹ میں لکھا کہ' نوجوانوں، کسانوں، خواتین اور ہر شہری کو دیے گئے وعدے کو پورا کریں گے، گجرات میں تبدیلی لائیں گے۔

گجرات کے عوام سے اپیل ہے کہ کثیر تعداد میں ووٹ کریں۔ اپنے حق کا استعمال کرکے ریاست کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اہم ذہمداری نبھائیں۔'

11:42 December 05

صبح گیارہ بجے تک 19.17 فیصد پولنگ درج

گجرات اسمبلی انتخابات 2022 کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق صبح 11 بجے تک 19.17 فیصد پولنگ درج کی گئی ہے۔

11:18 December 05

صبح دس بجے تک 13 فیصد پولنگ درج

گجرات اسمبلی انتخابات 2022 کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق صبح دس بجے تک 13 فیصد پولنگ درج کی گئی ہے۔

11:03 December 05

وزیر داخلہ امت شاہ اہل خانہ کے ساتھ حق رائے دہی کا استعمال کیا

وزیر داخلہ امت شاہ اہل خانہ کے ساتھ حق رائے دہی کا استعمال کیا
وزیر داخلہ امت شاہ اہل خانہ کے ساتھ حق رائے دہی کا استعمال کیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ احمد آباد کے ناران پورہ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ ناران پورہ میں حق رائے دہی کا استعمال کرنے پہنچے۔ ناران پورہ پولنگ بوتھ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کے میں وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنا ووٹ ڈالا۔

10:49 December 05

انتخابات میں مسلم خواتین کو امیدار بنانا اسلام کے خلاف ہے، شبیر احمد صدیقی

انتخابات میں مسلم خواتین کو امیدار بنانا اسلام کے خلاف ہے، شبیر احمد صدیقی
انتخابات میں مسلم خواتین کو امیدار بنانا اسلام کے خلاف ہے، شبیر احمد صدیقی

احمدآباد: گجرات اسمبلی انتخابات 2022 کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی درمیان احمد آباد کی جامع مسجد کے شاہی امام شبیر احمد صدیقی کا متنازع بیان سرخیوں میں ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اسمبلی انتخابات میں مسلم خواتین کو امیدوار بنائے جانے کے بالکل قائل نہیں ہوں اور جو لوگ اسلام کو کمزور کرنا چاہتے ہیں وہ مسلم خواتین کو انتخابی ٹکٹ دیتے ہیں، ایسے لوگ اسلام کے خلاف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں مرد کو امیدوار بنانا چاہیے، خواتین کو پردہ میں رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے اسلام کا مسئلہ اٹھایا ہے تو میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہماری مساجد میں نماز کے دوران ایک عورت نظر نہیں آئے گی کیونکہ اسلام میں سب سے اہم چیز نماز ہے اور اگر عورتوں کا اس طرح لوگوں کے سامنے آنا مناسب ہوتا تو انہیں مسجد میں آنے سے نہیں روکا جاتا۔ اسلام میں عورتوں کو مسجد میں جانے پر پابندی لگائی گئی ہے۔

10:40 December 05

کانگریس کے لاپتہ امیدوار کانتی بھائی کھراڑی بازیاب

کانگریس کے لاپتہ امیدوار کانتی بھائی کھراڑی بازیاب
کانگریس کے لاپتہ امیدوار کانتی بھائی کھراڑی بازیاب

احمد آباد: گجرات کے بناسکانٹھا ضلع کے دانتا حلقے سے کانگریس کے موجودہ رکن اسمبلی و امیدوار کانتی بھائی کھراڑی مل گئے ہیں۔ اتوار کی دیر شام ان پر مبینہ حملے کے بعد وہ لاپتہ ہو گئے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ بناسکانٹھا پولیس نے کھراڑی کی تلاش شروع کردی تھی۔ گجرات کانگریس کے ورکنگ صدر جگنیش میوانی نے سب سے پہلے پارٹی کے لاپتہ امیدوار کی معلومات سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔ کانگریس کے دانتا حلقہ کے امیدوار کانتی کھراڈی نے کہا کہ جو کچھ بھی ہوا وہ افسوسناک ہے۔ وہ اپنے علاقے میں کا دورہ کر نے پہنچے تھے پھر اچانک انہوں نے دیکھا کہ وہاں کا ماحول گرم ہے تو انہوں نے وہاں سے بھاگنے کا فیصلہ کیا۔

09:52 December 05

وزیر اعظم مودی نے رانیپ میں اپنا ووٹ ڈالا

گجرات اسمبلی انتخابات 2022 کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے احمد آباد کے رانیپ علاقے میں بنائے گئے پولنگ بوتھ میں حق رائے دہی کا استعمال کرنے پہنچے اور اپنا ووٹ ڈالا، ووٹروں نے پی ایم مودی کو پولنگ بوتھ پر دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ووٹرز کی مبارکباد بھی قبول کی۔ بوتھ سے باہر آتے ہی پی ایم مودی نے سیاہی کا نشان بھی دکھایا۔ وہیں وزیر داخلہ امت شاہ بھی آج گجرات میں ہیں، وہ بھی صبح ہی ووٹ ڈالیں گے۔

09:42 December 05

کانگریس امیدوار پر حملہ، رات سے لاپتہ

  • कांग्रेस के आदिवासी नेता और दांता विधानसभा प्रत्याशी, श्री कांतिभाई खराडी पर BJP के गुंडों ने जानलेवा हमला किया और अब वो लापता हैं।

    कांग्रेस ने EC के अतिरिक्त अर्धसैनिक बल की तैनाती की मांग की थी, मगर आयोग सोया रहा।

    भाजपा सुन ले - न डरे हैं, न डरेंगे, डट कर लड़ेंगे। #DaroMat

    — Rahul Gandhi (@RahulGandhi) December 4, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

احمد آباد: کانگریس کے موجودہ ایم ایل اے اور گجرات کے بناسکانٹھا ضلع کے دانتا حلقے سے پارٹی کے امیدوار کانتی بھائی کھراڑی اتوار کی شام کو مبینہ طور پر اپنے اوپر حملہ کے بعدسے لاپتہ ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بناسکانٹھا پولیس نے کھراڑی کی تلاش شروع کردی ہے۔

گجرات کانگریس کے ورکنگ صدر جگنیش میوانی نے سب سے پہلے سوشل میڈیا پر معلومات شیئر کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا۔ انہوں نے کہاکہ "بی جے پی امیدوار اور پارٹی کے غنڈوں نے کانگریس امیدوار کانتی بھائی کھراڑی پر حملہ کیا، جب وہ دورہ کرکے واپس آرہے تھے تو ان کی گاڑی کو روک کر ان پر حملہ کیا گیا، یہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکی ہے۔ گاڑی الٹ گئی اور کانتی بھائی ابھی تک لاپتہ ہیں۔"

وہیں کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ' کانگریس کے قبائلی رہنما اور دانتا حلقے سے پارٹی کے امیدوار کانتی بھائی کھراڑی پر بی جے پی کے غنڈوں نے قاتلانہ حملہ کیا اور اب وہ لاپتہ ہیں۔'

کانگریس نے الیکشن کمیشن کے علاوہ نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کا مطالبہ کیا تھا لیکن کمیشن سویا رہا۔ انہوں نے کہاکہ' بی جے پی سن لے، نہ ڈرے ہیں، نہ ڈریں گے، ڈٹ کر لڑیں گے'۔

09:23 December 05

گجرات قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے میں آج شمالی اور وسطی گجرات کے 14 اضلاع کی 89 سیٹوں پر پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے، جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس الیکشن میں 27 سال سے ریاست پر حکمرانی کرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کے بہت سے قدآوروں کا وقار داؤ پر لگے ہیں۔ Gujarat Assembly polls phase 2

Gujarat Election 2022 News LIVE Updates: polling underway in second phase
گجرات اسمبلی انتخابات: دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری

گاندھی نگر: چیف الیکٹورل آفیسر پی بھارتی نے کہا کہ الیکشن کمیشن گجرات اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کی تیاریوں کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ پولنگ اسٹیشنوں اور عملے اور الیکشن میں استعمال ہونے والے ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی (37،432 بی یو، 36157 سی یو اور 40،066 وی وی پی اے ٹی) کے لیے تمام ضروری انتظامات بھی کر لیے گئے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں، 18-پاٹن سیٹ پر 16 امیدواروں کے ساتھ 02 بیلٹ یونٹ ہوں گے، جب کہ احمد آباد کے 47-نرودا حلقوں میں 17، 49-باپو نگر 29 اور 50-امرائی واڑی میں 02 بیلٹ یونٹوں میں 17 امیدوار ہوں گے۔ دوسرے مرحلے کی پولنگ سے 48 گھنٹے قبل انتخابی مہم روکنے کے اصول کے تحت یہ ہفتہ کی شام 5 بجے بند ہو گئی۔ اس کے بعد پولنگ ایریاز میں کوئی غیر مجاز باہری شخص نہیں رہے گا۔ پولنگ آج صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔ Gujarat Assembly polls phase 2

انہوں نے بتایا کہ پولنگ اسٹاف میں 1,13,325 ملازمین، افسران تعینات کیے جائیں گے جن میں 29,062 پریذائیڈنگ آفیسرز اور 84,263 پولنگ اسٹاف شامل ہیں۔ دوسرے مرحلے میں 93 نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے لیے کل ملاکر 833 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں 764 مرد اور 69 خواتین شامل ہیں۔ ان میں 74 جنرل، چھ درج فہرست ذات اور 13 درج فہرست قبائل کی نشستیں ہیں۔ الیکشن میں حصہ لینے والی جماعتوں کی کل تعداد 60 ہے۔ ریاست میں حکمراں بی جے پی کے پاس آٹھ خواتین اور 85 مرد ہیں، اہم اپوزیشن کانگریس نے آٹھ خواتین سمیت 90، عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے ایک خاتون سمیت 93، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے 44، گڑوی گجرات پارٹی نے تین خواتین اور 22 مرد، بھارتیہ ٹرائبل پارٹی نے 12 مرد اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے دو خواتین سمیت سات امیدوار کھڑے کیے ہیں جب کہ 285 آزاد امیدواروں میں 21 خواتین اور 264 مرد شامل ہیں۔ Gujarat Assembly polls phase 2

Last Updated :Dec 5, 2022, 5:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.