ETV Bharat / bharat

Girlfriend Sitting at Lovers House معشوقہ کا عاشق کے گھر کے باہر دھرنا

author img

By

Published : Jan 20, 2023, 9:40 AM IST

Girlfriend sitting at door of lover house
Girlfriend sitting at door of lover house

دھنباد میں ایک لڑکی دو دن سے سخت سردی میں اپنے عاشق کے گھر کے دروازے پر بیٹھی ہے اور وہ عاشق سے شادی کرنے پر بضد ہے۔ اس دوران گاؤں کے مُکھیا نے لڑکی کے کھانے پینے کا انتظام کیا۔ دوسری جانب عاشق گھر سے فرار ہے۔ Girlfriend Strike Infront Of Lover House

معشوقہ کا عاشق کے گھر کے باہر دھرنا

دھنباد: ریاست جھارکھنڈ کے دھنباد کے راج گنج تھانہ علاقہ میں جہاں لوگ ٹھٹھرتی سردی میں اپنے گھروں میں ہیں۔ وہیں دوسری جانب ایک محبوبہ اپنے عاشق کو پانے کے لیے اس سخت سردی میں دو دن سے عاشق کے گھر کے دروازے پر بیٹھی ہے۔ گرل فرینڈ منگل کے روز سے اپنے بوائے فرینڈ کے گھر کے باہر بیٹھی ہے اور وہ وہاں سے ہٹنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ بس وہ اپنے بوائے فرینڈ کو حاصل کرنا چاہتی ہے۔ یہاں محبت سردی پر حاوی ہے۔ مشرقی بسوریا کے دھارجوری کی رہنے والی ایک لڑکی چار سال پہلے دھنباد کے ایک کالج میں پڑھتی تھی۔ اسی دوران اس کی دوستی راج گنج کے مہیش پور کے رہنے والے اُتم پٹیل نام کے ایک شخص سے ہوگئی۔ دوستی سے یہ معاملہ محبت میں بدل گیا جو تقریباً 4 سال سے چل رہا تھا۔ دونوں کے رشتہ داروں کو بھی ان دونوں کے پیار کے بارے میں پتہ تھا۔

اُتم پٹیل لڑکی کے گھر آیا کرتا تھا اور کہتا تھا کہ میں صرف تم سے شادی کروں گا لیکن جب شادی کی بات آئی تو اُتم نے شادی سے انکار کردیا۔ جب اُتم نے لڑکی سے شادی سے انکار کر دیا تو لڑکی اپنی دادی کے ساتھ منگل کو اپنے عاشق کے گھر آئی اور ان رشتہ داروں سے کہا کہ میری شادی اُتم پٹیل سے کروا دیں، لیکن اُتم پٹیل کے گھر والوں نے اسے گھر میں داخل نہیں ہونے دیا اس کے بعد لڑکی اُتم کے گھر کے دروازے پر ہی بیٹھ گئی۔ موقع ملتے ہی اُتم پٹیل گھر سے فرار ہوگیا، معاملے کی اطلاع موصول ہوتے ہی مقامی مُکھیا نے لڑکی کو کھانا کھلایا اور اس کے لیے کمبل کا انتظام کیا گیا۔ گاؤں کے مُکھیا نے اس کی اطلاع راج گنج پولیس کو دی ہے۔ اس معاملے میں اسٹیشن انچارج آلوک کمار کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں کوئی شکایت نہیں کی گئی ہے۔ باضابطہ شکایت موصول ہونے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ فی الحال لڑکی نوجوان سے شادی پر بضد ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Married Woman Murdered جھارکھنڈ میں شادی شدہ خاتون کا قتل، عاشق پر قتل کا الزام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.