Married Woman Murdered جھارکھنڈ میں شادی شدہ خاتون کا قتل، عاشق پر قتل کا الزام

author img

By

Published : Jan 16, 2023, 7:35 AM IST

Updated : Jan 16, 2023, 7:42 AM IST

murder in love jihad in ramgarh

رام گڑھ میں ایک خاتون کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ حالانکہ پولیس ابھی تک اس پر کچھ کہنے سے گریز کر رہی ہے۔ متوفی کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ ایک نوجوان نے خاتون کو پہلے اپنا نام بدل کر محبت کے جال میں پھنسایا اس کے بعد اسے بلیک میل کرنا شروع کردیا۔ اس نے ہی خاتون کو قتل کیا ہے۔ Married woman murdered in Ramgarh

جھارکھنڈ میں شادی شدہ خاتون کا قتل، عاشق پر قتل کا الزام

رام گڑھ: ریاست جھارکھنڈ کے ضلع رام گڑھ میں ایک شادی شدہ خاتون کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ لواحقین اسے لو جہاد کا کیس قرار دے رہے ہیں۔ یہ واقعہ برکاکانہ کے بھادواتنڈ میں پیش آیا ہے۔ جہاں ایک شادی شدہ خاتون کو قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ اہل خانہ نے خاتون کے عاشق پر قتل کا الزام لگایا ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ جانکاری کے مطابق شادی شدہ ممتا دیوی اپنی بہن جیا اور بہنوئی نکھل کشواہا کے ساتھ 14 جنوری کی صبح دہلی سے برکاکانہ پہنچی تھیں۔ ارمان خان عرف راکی ​​بھی ہزاری باغ سے 14 جنوری کو ہی اس کے کرائے کے مکان پر آیا تھا۔ شام کے وقت ممتا کی بہن جیا اور اس کے شوہر نکھل کشواہا گھریلو سامان خریدنے بازار گئے تھے۔ جب وہ سامان خریدی کرکے گھر پہنچے تو دیکھا کہ ممتا خون میں لت پت پڑی تھی انہوں نے فوراً اسے برکاکانہ کے ایک اسپتال میں لے گئے جہاں سے ڈاکٹروں نے اسے صدر اسپتال رام گڑھ ریفر کردیا، جب وہ صدر اسپتال پہنچے تو ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

ممتا دیوی کی بہن جیا نے الزام عائد کیا کہ ہزاری باغ کے رہنے والے ارمان خان عرف راکی ​​نے میری بہن کو محبت کے جال میں پھنسایا تھا۔ تقریباً ایک سال سے ارمان خان عرف راکی ​​میری بہن سے مسلسل فون پر بات کر رہا تھا۔ اس دوران دونوں کے درمیان محبت ہوگئی۔ ارمان عرف راکی ​​دھمکیاں دے کر ممتا کو اپنے پاس بلانے لگا۔ ممتا اپنے شوہر کے ساتھ دہلی میں رہ رہی تھیں۔ جیا نے کہا کہ راکی ​​میری بہن کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا ہے۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) مالتی کماری نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع موصول ہوئی ہے، آنکھ کے قریب کسی تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے۔ تاہم قتل کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔ جیسے ہی واقعہ کی اطلاع برکاکانہ او پی انچارج ششی پرکاش کو ہوئی انہوں نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس کی تفتیش کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ یہ معاملہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس قتل میں ایک خاص مذہب کے نوجوان کا نام سامنے آ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Lover Instigated Girlfriend To Kill Herself ویڈیو کال پرعاشق کا معشوقہ کو خودکشی پر اکسانے کی لائیو ریکارڈنگ

Last Updated :Jan 16, 2023, 7:42 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.