ETV Bharat / bharat

جنرل بپن راوت جنگی جہاز رفال اُڑائیں گے

author img

By

Published : Jan 21, 2021, 12:11 PM IST

Updated : Jan 21, 2021, 3:08 PM IST

جنرل بپن راوت جنگی جہاز رفائل اُڑئیں گے
جنرل بپن راوت جنگی جہاز رفائل اُڑئیں گے

راجستھان کے ضلع جودھپور میں جاری بھارت - فرانس کے مابین جاری جنگی مشق ڈیزرٹ نائٹ -21 میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت شرکت کریں گے۔

اس موقع پر سی ڈی ایس جنرل وپن راوت کو جنگی مشق کی جانکاری دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ہند - فرانس فضائیہ کے باہمی تعاون کے تعلق سے بھی بات چیت ہونے کا امکان ہے۔

بپن راوت تقریباً ایک گھنٹہ تک فرانسیسی فضائیہ رفائل کو اُڑائیں گے جو کہ گذشتہ برس فرانس سے درآمد کیا گیا تھا۔

بھارتیہ فضائیہ نے جنگی طیارہ رفائل کو پہلی مرتبہ بین الاقوامی جنگی مشق میں شامل کیا ہے۔

خیال رہے کہ ہند فرانسیسی جنگی مشق ڈیزرٹ نائٹ -21 کے پہلے روز جنگی طیارہ ڈیجبوتی ائیر بیس سے تقریباً چار گھنٹے تک براہِ راست اڑان بھرنے کے بعد جودھ پور ایئر بیس پر اتارا گیا۔

ہند فرانسیسی جنگی مشق ڈیزرٹ نائٹ -21 ابھی جودھور میں جاری ہے، اور آئندہ 24 جنوری2021 تک جاری رہے گی۔

فرانسیسی رفائیل، ایئربیس اے 330 ملٹی رول ٹینکر ٹرانسپورٹ (ایم آر ٹی ٹی)، اے 400 ایم ٹیکٹیکل ٹرانسپورٹ ایئر کرافٹ میں تقریبا 175 اہلکار اس جنگی مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔

Last Updated :Jan 21, 2021, 3:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.