ETV Bharat / bharat

Fodder Scam Case: لالو پرساد یادو کی ضمانتی عرضی پر سماعت آج

author img

By

Published : Apr 22, 2022, 11:11 AM IST

مشہور چارہ گھوٹالہ معاملہ میں جیل میں قید بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو کی ضمانتی عرضی پر آج جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی۔ Lalu Prasad Bail Plea to Come up for Hearing in Jharkhand High Court today

لالو پرساد یادو کی ضمانتی عرضی پر سماعت آج
لالو پرساد یادو کی ضمانتی عرضی پر سماعت آج

پٹنہ/رانچی: آج جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو سے متعلق چارہ گھوٹالہ کیس کی سماعت ہوگی۔ ضمانت کی عرضی لالو پرساد کی بیماری، عمر اور جیل میں نصف سزا کا حوالہ دیتے ہوئے کی گئی ہے۔ چارہ گھوٹالہ معاملے میں لالو پرساد یادو کے لیے آج کا دن بہت اہم ہے۔ ہائی کورٹ میں دائر لالو پرساد کی ضمانتی عرضی پر آج سماعت ہوگی۔ لالو پرساد کی ضمانت کو لے کر ان کے حامیوں اور اہل خانہ کی نظریں ہائی کورٹ پر لگی ہوئی ہیں۔ اس سے قبل لالو پرساد کے معاملے سے متعلق ہائی کورٹ کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات کو سی بی آئی نے پیش کیے تھے۔ Lalu Prasad Bail Plea to Come up for Hearing in Jharkhand High Court today

لالو پرساد کی ضمانت کی عرضی ہائی کورٹ کے جسٹس اپریش کمار سنگھ کی عدالت میں سماعت کے لیے درج ہے۔ عرضی گزار کی جانب سے دائر درخواست میں لالو پرساد کو بیماری، عمر اور جیل میں نصف سزا کا حوالہ دیتے ہوئے ضمانت کی درخواست کی گئی ہے۔ اس سے قبل کی سماعت میں جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے عرضی میں غلطی کو دور کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اس کے ساتھ ہی سی بی آئی سے بھی جواب داخل کرنے کو کہا گیا تھا۔

بتادیں کہ مشہور چارہ گھوٹالہ کے سب سے بڑے معاملے میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے لالو پرساد کو قصوروار سمجھتے ہوئے پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔ لالو پرساد کی جانب سے سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ضمانت کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔ اس درخواست کی سماعت آج ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.