ETV Bharat / bharat

Jaishankar to visit Saudi Arabia وزیر خارجہ جے شنکر سعودی عرب کا دورہ کریں گے

author img

By

Published : Sep 9, 2022, 1:02 PM IST

وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر 10 سے 12 ستمبر تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ External Affairs Minister Jaishankar to visit Saudi Arabia

External Affairs Minister Jaishankar to visit Saudi Arabia
وزیر خارجہ جے شنکر سعودی عرب کا دورہ کریں گے

نئی دہلی: وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر 10 سے 12 ستمبر تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ بھارت کے وزیر خارجہ کے طور پر سعودی عرب کا یہ ان کا پہلا دورہ ہوگا۔ فی الحال وزیر خارجہ ایس جے شنکر جاپان کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ 'ٹو پلس ٹو' بات چیت میں حصہ لیا تھا۔ External Affairs Minister Jaishankar to visit Saudi Arabia

وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعہ کے روز جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا سے ملاقات کی اور خطے میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے دونوں ممالک کے مفادات اور پالیسیوں کے قریبی تال میل کی اہمیت پر زور دیا۔ راج ناتھ اور جے شنکر نے جمعرات کے روز جاپانی وزیر خارجہ یوشیماسا حیاشی اور وزیر دفاع یاسوکازو کے ساتھ 'ٹو پلس ٹو' بات چیت میں حصہ لیا تھا۔

جے شنکر نے ٹویٹ کیاکہ "ہماری '2+2' میٹنگ کے بعد وزیر اعظم فومیو کشیدا سے بات کرتے ہوئے خوشی ہوئی۔ بھارت اور جاپان کے مفادات اور پالیسیوں کے درمیان قریبی تال میل کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ میٹنگ میں اس اعتماد کا اظہار کیا گیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور کشیدا نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے جو فریم ورک تیار کیا ہے اسے جلد نافذ کیا جائے گا۔'

راج ناتھ نے ٹویٹ کیاکہ بھارت اور جاپان کے درمیان شراکت داری خطے میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ سنگھ نے ملاقات کے دوران جاپان کے سابق وزیرِ اعظم شنزو آبے کی موت پر تعزیت کی۔ آبے 8 جولائی کو ایک سیاسی تقریب کے دوران گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.