ETV Bharat / international

India-Japan Relationship ہند-بحرالکاہل میں امن، خوشحالی کے لیے بھارت جاپان تعلقات ضروری، راج ناتھ سنگھ

author img

By

Published : Sep 8, 2022, 8:04 PM IST

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کے ساتھ جمعرات کو ٹوکیو میں دوسرے ہند-جاپان ٹو پلس ٹو وزارتی مذاکرات میں شرکت کے بعد کہا کہ ہند-بحرالکاہل میں امن، خوشحالی کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات انتہائی ضروری ہیں۔ India-Japan Relationship

India-Japan Relationship
ہند-بحرالکاہل میں امن، خوشحالی کے لیے بھارت جاپان تعلقات ضروری، راج ناتھ سنگھ

ٹوکیو: بھارت اور جاپان نے انڈو پیسیفک خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو انتہائی ضروری قرار دیتے ہوئے سمندری شعبے میں تعاون کا دائرہ بڑھانے اوراسے پختہ کرنے کے بارے میں پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ممالک کا کہنا ہے کہ آزاد، کھلا، ضوابط پر مبنی اور جامع ہند-بحرالکاہل خطے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کا ہونا بہت ضروری ہے۔India-Japan Relationship

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کے ساتھ جمعرات کوٹوکیو میں دوسرے ہند-جاپان ٹو پلس ٹو وزارتی مذاکرات میں شرکت کے بعد اپنے بیان میں یہ بات کہی۔ مذاکرات میں جاپانی فریق کی نمائندگی وزیر دفاع یاسوکازو ہمدا اور وزیر خارجہ یوشیماسا ھایاشی نے کی۔ بات چیت کے دوران تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا گیا اور مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سنگھ نے کہا، "ہم نے سمندری خطے میں بیداری بڑھانے سمیت سمندری تعاون میں اضافہ کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مضبوط ہند-جاپان تعلقات آزاد، کھلا، ضوابط پر مبنی اور ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر مبنی ایک جامع ہند-بحرالکاہل خطے کے لیے بہت ضروری ہے۔ ہندوستان کے انڈو پیسیفک پہل اور جاپان کے آزاد اور کھلے ہند پیسفک منصوبے میں کافی یکسانیت ہے۔ ہندوستان نے خطے کے تمام ممالک کے ساتھ سلامتی اور ترقی کے نقطہ نظر کی بنیاد پر ساگر پلان کے تحت بھی علاقائی شراکت داروں کے ساتھ سمندری شعبے میں تعاون بڑھایا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بات چیت کے دوران فریقین نے باہمی مفاد کے مختلف دوطرفہ اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا، "ایشیا کی دو بڑی جمہوریتوں کے طور پر، ہم ایک خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری پر عمل پیرا ہیں۔ سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے کے پیش نظر یہ سال اہم ہے اورہند بحرالکاہل خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے بہت اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں نے فوجی تعاون اور تبادلوں کی اہمیت کو سمجھا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ دو طرفہ مشقوں کے دائرے اورپیچیدگی کو بڑھایا جانا چاہیے۔ تینوں افواج اور کوسٹ گارڈ کے درمیان اعلیٰ سطح پر ایک معاہدہ بھی طے پایا ہے۔ بات چیت کے دوران ملن مشق میں اس بار جاپان کی شرکت کا بھی ذکر کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ ان کی فضائیہ لڑاکا طیاروں کی پہلی مشق پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مالابار میں امریکہ، بھارت، جاپان اورآسٹریلیا کی بحریہ کی مشترکہ مشق

انہوں نے مزید کہا کہ نئی اور اہم ٹیکنالوجی کے میدان میں رابطے کو مزید بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی اور ساتھ ہی جاپانی دفاعی کمپنیوں سے ہندوستانی دفاعی راہداریوں میں سرمایہ کاری کے امکانات تلاش کرنے کے لئے بھی کہا۔ دونوں فریقوں نے اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا اور تنازعات کے بین الاقوامی قوانین کے مطابق پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا۔ Second India-Japan 2 Plus 2 Ministerial Dialogue

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.