ETV Bharat / bharat

Election Commission On EVM Issue: ای وی ایم میں چھیڑ چھاڑ کے الزام پر الیکشن کمیشن کا بیان

author img

By

Published : Mar 9, 2022, 10:48 AM IST

ای وی ایم میں چھڑ چھاڑ کے الزام پر الیکشن کمیشن کا بیان
ای وی ایم میں چھڑ چھاڑ کے الزام پر الیکشن کمیشن کا بیان

الیکشن کمیشن نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ کے لیے استعمال ہونے والی تمام الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں (ای وی ایم) اسٹرانگ روم کے اندر سیل کر دی گئی ہیں اور مرکزی نیم فوجی دستوں کو حفاظت کے لئے احاطہ میں تعینات کردیا گیا ہے۔ Election Commission gave the Answer on Varanasi EVM Issue

  • بنارس میں ای وی ایم سے بھری گاڑی ملنے اور ایس پی صدر اکھلیش یادو کی طرف سے دھاندلی کی شکایت کے ساتھ ہی پارٹی کی جانب سے میمورنڈم دئے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے اب جواب دیا ہے۔ منگل کو دیر گئے جاری کردہ ایک بیان میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ کچھ میڈیا چینلز کی جانب سے یہ نوٹس میں یہ لایا گیا کہ 8 مارچ 2022 کو وارانسی میں کچھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں (ای وی ایم) ایک گاڑی میں لے جا رہی تھیں، جس پر وہاں موجود سیاسی نمائندوں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ Election Commission gave the Answer on Varanasi EVM Issue

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کی طرف سے بھیجی گئی رپورٹ کے مطابق جانچ میں پتہ چلا کہ ان ای وی ایم کو ٹریننگ کے لیے نشان زد کیا گیا تھا۔ ضلع میں کاؤنٹنگ افسران کی تربیت کے لیے 9 مارچ 2022 کو ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا ہے، جس کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو منڈی میں واقع علیحدہ فوڈ گودام میں موجود اسٹوریج سے یوپی کالج میں ٹریننگ سائٹ پر لایا جا رہا تھا، جہاں 10 مارچ کو گنتی کی ڈیوٹی میں مصروف ملازمین کی دوسری ٹریننگ ہونی ہے اور یہ مشینیں ہینڈ آن ٹریننگ کے لیے ہمیشہ استعمال ہوتی ہیں۔

تاہم کچھ سیاسی جماعتوں کے لوگوں نے ان ای وی ایم مشینوں کو ٹریننگ کے لیے لے جانے سے روکنے کی کوشش کی۔ اس کے ساتھ الیکشن میں استعمال ہونے والی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا نام دے کر افواہیں پھیلائی گئیں۔ ووٹنگ کے لیے استعمال ہونے والی تمام الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں اسٹرانگ روم کے اندر سیل کر دی گئی ہیں اور مرکزی نیم فوجی دستوں کے تین درجے حفاظتی احاطہ میں محفوظ ہیں۔

یہ مشینیں مکمل طور پر الگ تھلگ اور محفوظ ہیں۔ جسے سی سی ٹی وی کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ یہ تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے نمائندوں کی طرف سے سی سی ٹی وی کوریج کے ذریعے مسلسل چوبیس براہ راست نگرانی کی جا رہی ہے۔ اس بارے میں ضلع الیکشن افسر/ضلع مجسٹریٹ وارانسی کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو بھی مطلع کیا گیا اور وہاں موجود صحافیوں کو بھی اس واقعہ سے متعلق حقائق سے واقف کرایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.