ETV Bharat / bharat

EAM Jaishankar in Bali: بھارتی وزیر خارجہ کی روس، فرانس اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کے ساتھ بات چیت

author img

By

Published : Jul 8, 2022, 3:54 PM IST

وزیر خارجہ جے شنکر جی 20 کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں شرکت کے لیے انڈونیشیا کے بالی میں ہیں جہاں انہوں نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ بات چیت کی۔

EAM Jaishankar meets with Foreign Ministers of Russia, France and US in Bali amid G20 meet
بھارتی وزیر خارجہ کی روس، فرانس اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کے ساتھ بات چیت

بھارت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے جمعہ کو ، انڈونیشیا کے بالی میں منعقد جی 20 وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے موقع پر روس، فرانس اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کے ساتھ بات چیت کی۔ ڈاکٹر جے شنکر نے ٹویٹ کیا کہ انہوں نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر بات چیت کی اور اس کے ساتھ ہی یوکرین جنگ اور افغانستان سمیت دنیا کے کئی علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان یہ بات چیت وزیر اعظم نریندر مودی اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے ایک ہفتہ بعد ہوئی اور یوکرین کے بحران کے پس منظر میں عالمی توانائی اور خوراک کی منڈیوں کی حالت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Special ASEAN India FM Meeting: آج کے دور میں آسیان کا کردار زیادہ اہم ہے، وزیر خارجہ ایس جے شنکر

اس کے علاوہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعہ کو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے بھی ملاقات کی اور مختلف چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ کے بعد جے شنکر نے ٹویٹ کیا، "اس مرتبہ بالی میں G20 کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں، بلنکن کے ساتھ عالمی اور علاقائی مسائل پر بات چیت جاری رہی۔ ہمارے تعلقات آج ہمیں بہتر تفہیم اور کھلے پن کے ساتھ مختلف قسم کے چیلنجوں پر بات چیت کرنے کے قابل بناتے ہیں۔

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

وزیر خارجہ نے اپنی فرانسیسی ہم منصب کیتھرین کولونا سے بھی ملاقات کی۔ فرانسیسی وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کی پہلی ملاقات تھی۔ ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ انہوں نے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور اس کے لیے مل کر کام کرنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان دنیا کو درپیش نئے چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.