ETV Bharat / bharat

Delhi Riots: ملزمہ گل افشاں فاطمہ کی درخواست ضمانت پر دہلی پولیس کو نوٹس

author img

By

Published : May 12, 2022, 10:54 AM IST

Updated : May 12, 2022, 12:14 PM IST

ملزمہ گلفشہ فاطمہ کی درخواست ضمانت پر دہلی پولیس کو نوٹس
ملزمہ گلفشہ فاطمہ کی درخواست ضمانت پر دہلی پولیس کو نوٹس

دہلی ہائی کورٹ نے دہلی تشدد معاملے میں ملزمہ گل افشاں فاطمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت نے دہلی پولیس کو 14 جولائی تک جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ HC seeks response of police on plea by Delhi riots accused

نئی دہلی: دہلی تشدد معاملے میں یو اے پی اے کی ملزمہ گل افشاں فاطمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس سدھارتھ مردول کی سربراہی والی بنچ نے 14 جولائی تک جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ ہمیں گل افشاں کے خلاف الزامات کو دیکھنا ہے۔ گل افشاں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ دو سال سے زائد عرصے سے جیل میں ہے۔ بتادیں کہ 16 مارچ کو ککڑڈوما کورٹ نے گل افشاں فاطمہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔ Delhi riots: HC notice to police on Fatima's plea

مزید پڑھیں:۔ صفورہ زرگر کی ضمانت کے سلسلے میں دہلی پولیس کو نوٹس

سماعت کے دوران دہلی پولیس نے کہا تھا کہ فسادات مکمل طور پر منصوبہ بند تھے۔ فسادات کے دوران کئی املاک کو نقصان پہنچا۔ ضروری خدمات میں خلل پڑا۔ پیٹرول بم، لاٹھی، پتھر وغیرہ کا استعمال کیا گیا۔ دہلی پولیس نے کہا تھا کہ دہلی میں فسادات کے دوران کم از کم 53 لوگ مارے گئے تھے۔ آپ کو بتا دیں کہ 14 مارچ کو عدالت نے اس معاملے میں ایک ملزمہ عشرت جہاں کی ضمانت منظور کی تھی۔ دہلی تشدد معاملہ میں یو اے پی اے سے متعلق کیس میں اب تک پانچ لوگوں کو ضمانت مل چکی ہے۔ عشرت جہاں کے علاوہ جن ملزمان کو ضمانت ملی ہے ان میں آصف اقبال تنہا، صفورا زرگر، دیوانگن کلیتا اور نتاشا ناروال شامل ہیں۔

Last Updated :May 12, 2022, 12:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.