ETV Bharat / bharat

صفورہ زرگر کی ضمانت کے سلسلے میں دہلی پولیس کو نوٹس

author img

By

Published : Jun 18, 2020, 8:16 PM IST

دہلی ہائی کورٹ نے دہلی تشدد معاملے میں جیل میں بند جامعہ یونیورسٹی کی طالبہ صفورہ زرگر کی ضمانت کی عرضی پر سماعت کے دوران دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔

صفورا زرگر کی ضمانت کے سلسلے میں دہلی پولیس کو نوٹس
صفورا زرگر کی ضمانت کے سلسلے میں دہلی پولیس کو نوٹس

جسٹس راجیو شکادھر کی بینچ نے دہلی پولیس کو 22 جون تک جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

صفورہ زرگر نے 4 جون2020 کو دہلی میں پٹیالہ ہاؤس عدالت کی جانب سے صفورہ زرگر کی ضمانت کی درخواست خارج کردی تھی۔

صفورا زرگر کی ضمانت کے سلسلے میں دہلی پولیس کو نوٹس

صفورہ زرگر نے پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں رجوع کیا ہے۔

سماعت کے دوران صفورہ زرگر کی جانب سے کہا گیا کہ وہ 21 ہفتوں کی حاملہ ہے اور اس کے علاوہ وہ پولیسیسٹک انڈاشی سنڈروم کی بیماری میں مبتلا ہے۔

دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے زرگر کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اشتعال انگیز تقریر کی ہے۔

صفورہ زرگر عدالتی تحویل میں ہیں۔ گزشتہ 26 مئی کو عدالت نے صفورہ زرگر کی عدالتی تحویل میں 25 جون تک توسیع کردی ہے۔

زرگر پر الزام ہے کہ انہوں نے شمال مشرقی دہلی کے جعفرآباد علاقے میں مظاہرین کو تشدد پر اُکسایا تھا۔

پولیس کے مطابق وہ 22 فروری کی درمیانی شب میں خواتین شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف جعفرآباد میٹرو اسٹیشن کے نیچے بیٹھ گئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.