ETV Bharat / bharat

Satyagraha At Rajghat دہلی پولیس نے راج گھاٹ پر ستیہ گرہ کی اجازت دینے سے انکار کیا

author img

By

Published : Mar 26, 2023, 12:10 PM IST

دہلی پولیس نے راج گھاٹ پر ستیہ گرہ کی اجازت دینے سے انکار کیا
دہلی پولیس نے راج گھاٹ پر ستیہ گرہ کی اجازت دینے سے انکار کیا

راہل گاندھی کو لوک سبھا کی رکنیت سے نااہل قرار دیے جانے کے خلاف کانگریس رہنما، مہاتما گاندھی کے مجسموں کے سامنے ایک روزہ ستیہ گرہ کریں گے۔ دوسری طرف دہلی پولیس نے کانگریس کو راج گھاٹ پر یک روزہ ستیہ گرہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ congress nationwide protest against rahul disqualification

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کیے جانے کے خلاف راج گھاٹ پر پارٹی کی جانب سے سنکلپ ستیہ گرہ کرنے کی پولیس نے اجازت نہیں دی ہے۔ اس کی وجہ سے کانگریس کارکنوں اور رہنماوں میں ناراضگی ہے۔ دہلی پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ راج گھاٹ کے آس پاس سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ دہلی پولیس کو خدشہ تھا کہ اس یک روزہ سنکلپ ستیہ گرہ میں بڑی تعداد میں کانگریس کے کارکنان جمع ہوں گے، جس کی وجہ سے ٹریفک جام اور امن و امان میں خلل پیدا ہوسکتا ہے۔ اسی لیے دہلی پولیس نے ستیہ گرہ کی اجازت نہیں دی ہے۔ تاہم اجازت نہ دینے کی ایک وجہ یہ بھی بتائی جا رہی ہے کہ راج گھاٹ کے آس پاس دفعہ 144 نافذ ہے۔

  • Delhi | Congress president Mallikarjun Kharge, party leaders Priyanka Gandhi Vadra, Jairam Ramesh, KC Venugopal and other leaders arrive at Rajghat to protest against the disqualification of Rahul Gandhi as a member of Parliament. pic.twitter.com/13Kl3c9KNW

    — ANI (@ANI) March 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو لوک سبھا کی رکنیت سے نااہل قرار دیے جانے کے خلاف احتجاج میں پارٹی رہنما اور کارکنان اتوار کو مہاتما گاندھی کے مجسموں کے سامنے یک روزہ ستیہ گرہ کر رہے ہیں۔ یہ ستیہ گرہ آج صبح 10 بجے سے شروع ہو کر شام پانچ بجے تک چلے گی۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا، کانگریس رہنما جگدیش ٹائٹلر نے راج گھاٹ پر پارٹی کے سنکلپ ستیہ گرہ میں حصہ لیا۔ واضح رہے کہ راہل گاندھی کو جمعہ کو لوک سبھا سے نااہل قرار دے دیا گیا تھا کیونکہ انہیں سورت کی ایک عدالت نے 2019 کے ہتک عزت کے مقدمے میں دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔ لوک سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ان کی نااہلی کا حکم 23 مارچ سے نافذ ہوگا۔

  • Congress leader Jagdish Tytler joins party's Sankalp Satyagraha at Rajghat.

    Congress party is holding a day-long Sankalp Satyagraha at Rajghat to protest against the disqualification of Rahul Gandhi as a member of Parliament. pic.twitter.com/u0jV3lJMF1

    — ANI (@ANI) March 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں:۔ Rahul's Disqualification: کانگریس پارٹی آج تمام ریاستوں اور ضلع ہیڈکوارٹرز میں ستیہ گرہ کرے گی

قابل ذکر ہے کہ سورت کی ایک عدالت نے یہ فیصلہ مودی سے متعلق ریمارک پر دیا تھا۔ راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ انہیں لوک سبھا سے اس لیے نااہل قرار دیا گیا کیونکہ وزیر اعظم نریندر مودی ڈر گئے تھے کہ پارلیمنٹ میں ان کی اگلی تقریر اڈانی کیس پر ہونے والی ہے۔ پارٹی کے تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے تمام ریاستی اکائیوں کو بھیجے گئے خط میں کہا کہ انصاف کی اس لڑائی میں راہل گاندھی اکیلے نہیں ہیں، لاکھوں کانگریسی اور کروڑوں لوگ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم اپنے رہنما اور ان کی بے خوف لڑائی کی حمایت میں ستیہ گرہ کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.