ETV Bharat / bharat

Rahul's Disqualification: کانگریس پارٹی آج تمام ریاستوں اور ضلع ہیڈکوارٹرز میں ستیہ گرہ کرے گی

author img

By

Published : Mar 26, 2023, 9:50 AM IST

کانگریس پارٹی آج تمام ریاستوں اور ضلع ہیڈکوارٹرز میں مہاتمہ گاندھی کے مجسموں کے سامنے ایک دن کا 'ستیہ گرہ' کرے گی۔ پارٹی نے یہ فیصلہ راہل گاندھی کی لوک سبھا سے نااہلی کے خلاف احتجاج کے طور پر لیا۔ Cong to observe day long Satyagraha across country

کانگریس پارٹی آج تمام ریاستوں اور ضلع ہیڈکوارٹرز میں ستیہ گرہ کرے گی
کانگریس پارٹی آج تمام ریاستوں اور ضلع ہیڈکوارٹرز میں ستیہ گرہ کرے گی

نئی دہلی: کانگریس راہل گاندھی کی لوک سبھا سے نااہلی کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے اتوار کو تمام ریاستوں اور ضلع ہیڈکوارٹرز پر گاندھی کے مجسموں کے سامنے ایک دن کا 'ستیہ گرہ' منعقد کرے گی۔ ستیہ گرہ صبح 10 بجے شروع ہوگا اور شام 5 بجے ختم ہوگا۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا قومی دارالحکومت کے راج گھاٹ پر ستیہ گرہ کریں گے۔ گجرات کے سورت کی ایک عدالت نے 2019 کے ہتک عزت کے مقدمے میں راہل گاندھی کو مجرم قرار دینے کے ایک دن بعد انہیں جمعہ کو لوک سبھا سے نااہل قرار دے دیا گیا۔ راہل گاندھی چار بار رکن پارلیمان رہ چکے ہیں، تاہم نااہلی انہیں آٹھ سال تک الیکشن لڑنے سے روک دے گی جب تک کہ عدالت عظمی ان کی سزا پر روک نہ لگائے۔

.

کانگریس رہنما نے دعویٰ کیا کہ ان کے خلاف کارروائی اس لیے کی گئی کیونکہ وزیر اعظم نریندر مودی اڈانی معاملے پر پارلیمنٹ میں اپنی اگلی تقریر سے خوفزدہ تھے اور انہوں نے الزام لگایا کہ یہ سارا کھیل لوگوں کی توجہ اس معاملے سے ہٹانے کے لیے ہے اور حکومت اس معاملے پر خوف و ہراس محسوس کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Agneepath Demonstration: آج کانگریس پارٹی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف 'ستیہ گرہ' کا انعقاد کرے گی

کانگریس نے کہا ہے کہ راہل گاندھی اکیلے نہیں ہیں بلکہ لاکھوں کانگریسی اور لوگ ان کے سیاسی وابستگیوں سے قطع نظر سچائی اور انصاف کی اس لڑائی میں ان کا ساتھ دیں گے۔ اس مقصد کے لیے تمام پردیش کانگریس کمیٹیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اتوار کو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک تمام ریاستی اور ضلع ہیڈکوارٹرز میں گاندھی کے مجسموں کے سامنے ایک روزہ ستیہ گرہ کا اہتمام کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.