ETV Bharat / bharat

Agneepath Demonstration: آج کانگریس پارٹی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف 'ستیہ گرہ' کا انعقاد کرے گی

author img

By

Published : Jun 19, 2022, 9:02 AM IST

بہار سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ وہیں کانگریس پارٹی نے مذکورہ اسکیم کے خلاف آج صبح جنتر منتر پر 'ستیہ گرہ' منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ Agneepath Demonstration

آج کانگریس پارٹی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف 'ستیہ گرہ' کا انعقاد کرے گی
آج کانگریس پارٹی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف 'ستیہ گرہ' کا انعقاد کرے گی

نئی دہلی: کانگریس کے اراکین پارلیمان اور رہنما اتوار کی صبح جنتر منتر پر 'ستیہ گرہ' منعقد کریں گے تاکہ مسلح افواج میں بھرتی کے لیے متعارف کرائی گئی 'اگنی پتھ' اسکیم کی مخالفت کرنے والے نوجوانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔ اس اسکیم کے خلاف ملک بھر کے نوجوان سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ کئی شہروں اور قصبوں سے تشدد کے واقعات درج کیے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کانگریس کے ارکان پارلیمان، ورکنگ کمیٹی کے ارکان اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے عہدیدار 19 جون کو صبح 10 بجے جنتر منتر پر شروع ہونے والے ’ستیہ گرہ‘ میں حصہ لیں گے۔ Congress to conduct satyagraha at jantar mantar

پارٹی کے ایک رہنما نے کہا کہ یہ فیصلہ اس لیے لیا گیا ہے کیونکہ 'اگنی پتھ' اسکیم نے ہمارے ملک کے نوجوانوں کو ناراض کیا ہے۔ نوجوان سڑکوں پر آکر احتجاج کررہے ہیں۔ ان کے ساتھ کھڑا ہونا ہماری ذمہ داری ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ فوج میں بھرتی کے لیے 'اگنی پتھ اسکیم' کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں پرتشدد مظاہروں کے ایک حصے کے طور پر جمعہ کو تلنگانہ کے سکندرآباد میں پولیس کی فائرنگ میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔ مشتعل نوجوانوں کے احتجاج کے دوران متعدد ٹرینوں کو آگ لگا دی گئی، نجی اور سرکاری گاڑیوں، ریلوے اسٹیشنز میں توڑ پھوڑ کی گئی اور ہائی ویز اور ریلوے لائنیں بلاک کر دی گئیں۔

مزید پڑھیں:ـ۔ Agnipath Scheme: بہار میں تین دن صبح 4 بجے سے رات 8 بجے تک ٹرینیں نہیں چلیں گی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.