ETV Bharat / bharat

Re-election of MCD Standing Committee ایم سی ڈی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے دوبارہ انتخاب پر روک

author img

By

Published : Feb 25, 2023, 7:47 PM IST

ایم سی ڈی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے دوبارہ انتخاب پر روک
ایم سی ڈی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے دوبارہ انتخاب پر روک

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کو ہونے والے دہلی میونسپل کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان کے انتخاب پر روک لگا دی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے کونسلر شرد کپور نے اس سلسلے میں دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ سینیئر وکیل مہیش جیٹھ ملانی بی جے پی کی جانب سے اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن کے طور پر نامزد کمل جیت سہراوت کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے۔ دوسری جانب کونسلر شیکھا رائے کی جانب سے جینت مہتا عدالت میں پیش ہوئے۔

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے ہفتہ کو خصوصی سماعت کرتے ہوئے دہلی میونسپل کارپوریشن کی میئر شیلی اوبرائے کی طرف سے جاری نوٹس پر روک لگا دی ہے۔ شیلی اوبرائے نے اسٹینڈنگ کمیٹی کے چھ ارکان کے انتخاب کے لیے دوبارہ انتخاب کا نوٹس جاری کیا تھا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کونسلر شرد کپور نے اس سلسلے میں دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے اس معاملے پر روک لگا دی ہے۔ ایسے میں اب پیر کو ہونے والے اسٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان کا انتخاب روک دیا گیا ہے۔

خصوصی سماعت کے دوران جسٹس گورنگ کانٹھ نے تسلیم کیا کہ پہلی نظر میں یہ موجودہ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ جسٹس کانٹھ نے اپنے حکم میں کہا کہ ابتدائی طور پر نوٹس متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ سینیئر وکیل مہیش جیٹھ ملانی بی جے پی کی جانب سے اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن کے طور پر نامزد کمل جیت سہراوت کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے۔ دوسری جانب کونسلر شیکھا رائے کی جانب سے جینت مہتا عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران عدالت نے واضح کیا کہ ریٹرننگ افسر یا میئر کے پاس دوبارہ انتخابات کا حکم دینے کا اختیار نہیں ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے اس معاملے میں تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اپنے اپنے دلائل داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ عدالت نے اس کے لیے تمام فریقین کو 2 ہفتے کا نوٹس بھی دیا ہے۔ اس دوران عدالت نے دوبارہ انتخابات کے لیے جاری کیے گئے نوٹس پر بھی روک لگا دی ہے۔

پورا معاملہ کیا ہے؟

دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات کے بعد عام آدمی پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان 'ڈیڈ لاک' کی وجہ سے میئر کا انتخاب نہیں ہو پا رہا تھا۔ سپریم کورٹ کی مداخلت کے بعد میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب مکمل ہوا، جس کے بعد اسٹینڈنگ کمیٹی کے 6 ارکان کا انتخاب ہونا تھا۔ اس دوران ووٹنگ میں موبائل فون کے استعمال پر جھگڑا ہوگیا۔ جس کے بعد دوبارہ انتخابات ہوئے، جس میں دونوں جماعتوں کے تین تین ارکان کامیاب ہوئے لیکن میئر شیلی اوبرائے کی جانب سے دوبارہ انتخاب کا نوٹس جاری کیا گیا۔ جس کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی نے دہلی ہائی کورٹ میں ارجنٹ ہیرنگ کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی، جس پر خصوصی سماعت کے دوران عدالت نے دوبارہ انتخابات کے نوٹس پر روک لگا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Standing Committee Election ایم سی ڈی کی مستقل کمیٹی کے انتخابات میں رات بھر ہنگامہ ہوا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.