ETV Bharat / bharat

دہلی ایف سی نے اولین فٹسل کلب چمپیئن شپ کا خطاب جیت لیا

author img

By

Published : Nov 14, 2021, 10:38 PM IST

محمڈن اسپورٹنگ نے خطاب جیتنے کا ایک اور موقع گنوایا۔ دہلی ایف سی نے خطابی معرکہ میں محمڈن اسپورٹنگ کو 2-7 گول سے شکست دے کر اولین فٹسل کلب چمپیئن شپ کا خطاب جیت لیا۔

دہلی ایف سی نے اولین فٹسل کلب چمپیئن شپ کا خطاب جیت لیا
دہلی ایف سی نے اولین فٹسل کلب چمپیئن شپ کا خطاب جیت لیا

اے آئی ایف ایف فٹسل کلب چمپیئن شپ کے فائنل میچ محمڈن اسپورٹنگ اور دہلی ایف سی کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا اور دونوں جانب سے ایک دوسرے پر جم کر حملے کئے گئے۔

کھیل کے تیسرے منٹ پر پیکا نے گول کرکے دہلی ایف سی کو ایک صفر کی سبقت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ کھیل کے 12 ویں منٹ پر جیش نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو ایک ایک کی برابری پر لاکھڑا کر دیا۔ اسکور برابر ہونے کے بعد مقابلہ مزید دلچسپ ہو گیا۔

کھیل کے 17 ویں منٹ پر دہلی ایف سی نے نکھل مالی کے گول کی بدولت ایک بار پھر 1-2 گول کی سبقت حاصل کر لی۔ پہلے ہاف کے اختتام پر میچ کا اسکور 1-2 رہا۔

دوسرے ہاف میں دہلی ایف سی کے جارحانہ کھیل کے سامنے محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم ٹک نہیں سکی اور آؤٹ کلاس ہو گئی۔

نکھل مالی نے یکے بعد دیگرے تین گول کرکے دہلی ایف سی کو محمڈن اسپورٹنگ پر 2-7 گول کی سبقت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ فائنل میچ میں نکھل مالی نے کل چار گول کئے۔

مزید پڑھیں:۔ کلکتہ فٹبال لیگ 2021: چار دہائیوں کے بعد خطاب جیتنے کے لیے محمڈن اسپورٹنگ پُرعزم

دوسری طرف ڈورنڈ کپ اور اے آئی ایف ایف فٹسال کلب چمپیئن کی ٹرافی گنوانے کے بعد محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کے خطاب پر قبضہ کرنے کے لئے پختہ تیاریوں میں مصروف ہو گئی ہے۔

کلب ذرائع کے مطابق مداحوں سے اپیل کی گئی ہے کہ میچ ڈے اور ٹکٹ سے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کرنے کے لئے کلب ٹنٹ، سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.