ETV Bharat / state

کلکتہ فٹبال لیگ 2021: چار دہائیوں کے بعد خطاب جیتنے کے لیے محمڈن اسپورٹنگ پُرعزم

author img

By

Published : Nov 10, 2021, 8:00 AM IST

کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کا چمپیئن بننے کے لیے محمڈن اسپورٹنگ کی تیاریاں آخری مرحلے میں جاری ہیں۔ دوسری طرف فائنل میچ کے ٹکٹ کے لیے لوگوں کی بھیڑ امڈ پڑی ہے۔

چار دہائیوں میں پہلی مرتبہ خطاب جیتنے کے لیے محمڈن اسپورٹنگ پرعزم
چار دہائیوں میں پہلی مرتبہ خطاب جیتنے کے لیے محمڈن اسپورٹنگ پرعزم

مغربی بنگال کے کلب محمڈن اسپورٹنگ برسوں بعد کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کا خطاب جیتنے کے لیے پرعزم ہے اور اس کے لیے سخت ٹریننگ شروع کردی گئی ہے۔ محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم برسوں بعد کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کے فائنل میں پہنچی ہے۔ جس کا خطابی معرکے میں ریلوے ایف سی سے مقابلہ ہوگا۔

چار دہائیوں میں پہلی مرتبہ خطاب جیتنے کے لیے محمڈن اسپورٹنگ پرعزم

سیاہ سفید جرسی والی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کی کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کا چمپیئن بننے کے لیے تیاریاں آخری مرحلے میں جاری ہیں تمام کھلاڑی جوش و جذبے سے لبریز ہیں۔

چند ہفتوں کی چھٹی کے بعد محمڈن اسپورٹنگ کے کھلاڑیوں نے مشن کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کے لیے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کا آغاز کردیا ہے۔

محمڈن اسپورٹنگ
محمڈن اسپورٹنگ

محمڈن اسپورٹنگ کے روسی کوچ اینڈریو چینسیکووا کو بھی پوری امید ہے کہ ان کی ٹیم خطابی معرکہ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ہاکی انڈیا کے فیصلہ سے وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر برہم

دوسری طرف ریاستی حکومت کورونا وائرس کے مدنظر 70 فیصد شیدائیوں کو ہی فائنل میچ دیکھنے کے لئے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت دے گی۔

اس کے باوجود فائنل میچ کے انٹری پاس یا ٹکٹ خریدنے کے لیے لوگ بے چین ہیں۔ 12 نومبر سے کولکاتا میدان میں واقع محمڈن اسپورٹنگ کلب ٹنٹ سے ٹکٹ اور پاس تقسیم کیے جاسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.