ETV Bharat / bharat

کشمیری طلبا کو فوری رہا کیا جائے: محبوبہ مفتی

author img

By

Published : Oct 28, 2021, 5:31 PM IST

جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پیپلز ڈیوکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے اُن تمام طلبا کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے جنہیں پاکستان-بھارت کے درمیان ہوئے ایک ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی ٹیم کی جیت پر مبینہ طور پر جشن منانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر گرفتار طلبہ کو فوری رہا کیا جائے
پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر گرفتار طلبہ کو فوری رہا کیا جائے

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے آگرہ کے ایک کالج میں کشمیری طلبا کی گرفتاری پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ درحقیقت، ان طلباء کو ٹی-20 کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت کے خلاف پاکستانی ٹیم کی جیت کے بعد جشن منانے اور پاک ٹیم کے کھلاڑیوں کی تعریف کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر گرفتار طلبہ کو فوری رہا کیا جائے
پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر گرفتار طلبہ کو فوری رہا کیا جائے

کشمیری طلبا کی گرفتاری کے خلاف محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کیا کہ ’جموں و کشمیر کے اندر اور باہر حکومت کی جانب سے کشمیری طلباء کے خلاف کی جارہی کارروائی قابل مذمت ہے‘۔ گذشتہ دو سال سے جموں و کشمیر کی ابتر صورتحال، بھارتی حکومت کی آنکھیں کھولنے کےلیے کافی ہے، بی جے پی کا نئے بھارت سے متعلق حب الوطنی کا نظریہ ناقابل تائید ہے، طلبا کو فوری رہا کیا جائے‘۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں کشمیری طلبہ کی مارپیٹ کے واقعے کی محبوبہ نے کی مذمت

واضح رہے کہ اترپردیش کے ضلع آگرہ میں واقع راجہ بلونت سنگھ مینجمنٹ ٹیکنیکل کمپلیکس کے طلباء کے خلاف بدھ کی شام جگدیش پورہ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.