ETV Bharat / bharat

Pinarayi Vijayan On CAA: کیرالہ میں سی اے اے نافذ نہیں ہوگا، پنارائی وجین

author img

By

Published : Jun 3, 2022, 10:29 AM IST

ایل ڈی ایف حکومت کی پہلی سالگرہ کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاست شہریت ترمیمی قانون کو نافذ نہیں کرے گی۔ Pinarayi Vijayan On CAA

ریاست میں سی اے اے نافذ نہیں ہوگا، پنارائی وجین
ریاست میں سی اے اے نافذ نہیں ہوگا، پنارائی وجین

ترواننت پورم: کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے جمعرات کو زور دے کر کہا کہ ان کی حکومت متنازعہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کو نافذ نہیں کرے گی۔یہاں اپنی حکومت کی پہلی سالگرہ کی تقریبات کے اختتام کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ "شہریت ترمیمی قانون (CAA) پر حکومت کا واضح موقف ہے اور یہ جاری رہے گا۔"

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ "ہمارا ملک سیکولرازم کے اصول پر کام کرتا ہے جیسا کہ بھارت کے آئین میں بتایا گیا ہے۔ آج کل سیکولرازم کو تباہ کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ لوگوں کا ایک مخصوص گروہ اس کو لے کر بہت پریشان ہے۔ حالیہ دنوں میں ریاست میں ایک واقعہ پیش آیا تھا جس کو لیکر کچھ لوگ مذہب کی بنیاد پر شہریت کا تعین کر رہے تھے۔ کیرالہ حکومت نے اس واقعہ کے خلاف سخت موقف اختیار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ "لوگوں میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کے لیے ملک کے مختلف حصوں میں کئی سروے کیے جا رہے ہیں، لیکن ہمارے یہاں غریب ترین خاندانوں کی نشاندہی کے لیے ایک سروے مکمل کر لیا گیا ہے اور اس سروے کے حصے کے طور پر مزید اقدامات کیے جائیں گے۔ " ایل ڈی ایف حکومت کی پہلی سالگرہ کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاست شہریت ترمیمی قانون کو نافذ نہیں کرے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ "ریاستی حکومت نے ایک مضبوط موقف اختیار کیا ہے کہ مذہب کی بنیاد پر شہریت کا تعین نہیں کیا جائے گا۔"

مزید پرھیں:۔ Amit Shah On CAA: کورونا ختم ہوتے ہی سی اے اے نافذ ہو گا، امت شاہ

پچھلے مہینے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے مغربی بنگال کے سلی گوڑی میں کہا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا ختم ہونے کے بعد اس قانون کو لاگو کیا جائے گا۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے مغربی بنگال کے سلی گوڑی شہر میں کہا کہ "ہم شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کو اسی وقت نافذ کریں گے جب کورونا کی لہر ختم ہوگی۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.