ETV Bharat / bharat

Amit Shah On CAA: کورونا ختم ہوتے ہی سی اے اے نافذ ہو گا، امت شاہ

author img

By

Published : May 6, 2022, 7:59 AM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مغربی بنگال میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کووڈ-19 کی لہر ختم ہوتے ہی، ملک میں سی اے اے کو نافذ کریں گے تاکہ ہندو، سکھ، بودھ، جین، پارسی اور عیسائی برادریوں کے ان ارکان کو شہریت فراہم کرسکیں، جن کو افغانستان، بنگلہ دیش اور پاکستان میں ظلم و ستم کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ Amit Shah vows to implement CAA after Covid subsides

کورونا ختم ہوتے ہی سی اے اے نافذ ہو گا، امت شاہ
کورونا ختم ہوتے ہی سی اے اے نافذ ہو گا، امت شاہ

سلی گوڑی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس (ترنمول) حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کورونا وائرس ختم ہوتے ہی نافذ کیا جائے گا۔ امت شاہ نے یہاں سے نزدیک ریلوے انسٹی ٹیوٹ گراؤنڈ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ترنمول حکومت پر سی اے اے کے خلاف افواہیں پھیلانے کا الزام بھی لگایا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس (کوویڈ 19) کے ختم ہونے کے بعد اس ایکٹ کو نافذ کیا جائے گا۔

کورونا ختم ہوتے ہی سی اے اے نافذ ہو گا، امت شاہ

انہوں نے دعویٰ کیا کہ "سی اے اے کے نفاذ کی ممتا بنرجی حکومت کی مخالفت اس بنیاد پر ہے کہ ترنمول بنگال میں دراندازی چاہتی ہے لیکن ہم وبائی مرض ختم ہونے کے بعد سی اے اے کو نافذ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب کووڈ-19 کی لہر ختم ہو جائے گی ہم زمین پر سی اے اے کو نافذ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ممتا دیدی دراندازی چاہتی ہیں۔ سی اے اے حقیقت تھا، ہے اور رہے گا۔ سی اے اے جسے 2019 میں نافذ کیا گیا تھا لیکن اب تک اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے، اس کا مقصد ہندو، سکھ، بودھ، جین، پارسی اور عیسائی برادریوں کے ان ارکان کو شہریت فراہم کرنا ہے جنہیں افغانستان، بنگلہ دیش اور پاکستان میں ظلم و ستم کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکمراں ترنمول کانگریس کی طرف سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں پر حملہ کئے جانے پر بھی پارٹی نہیں جھکے گی۔ انہوں نے ظالم حکمرانی کو اکھاڑ پھینکنے اور ریاست میں جمہوریت کی بحالی کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعوی کیاکہ ہم نے سوچا تھا کہ ماں-متی-مانوش-سرکار تیسری بار مینڈیٹ کے بعد خود کو ٹھیک کر لے گی، لیکن ایسا نہیں ہے۔ بی جے پی کے حامیوں پر سنڈیکیٹ، کٹ منی، دھمکی، بدعنوانی اور حملے جاری رہے۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انسانی حقوق کے ایک حالیہ جائزہ میں کہا گیا ہے کہ بنگال میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے، لیکن 'حکمرانوں کا قانون' مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں بی جے پی کے 100 سے زیادہ کارکن مارے گئے اور اس دوران جرائم کے 181 سے زیادہ واقعات ہوئے۔ ان میں سے عدالت نے جانچ ایجنسی کو ریاست میں عصمت دری کے 64 اور قتل کے 52 معاملوں کی جانچ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ "ہمیں امید تھی کہ یہاں کی حکومت تیسری بار اقتدار میں آنے کے بعد اپنی اصلاح کرے گی۔ ہم نے پورا سال انتظار کیا کہ وہ خود کو بہتر کرے، لیکن وہ نہیں بدلی۔

مزید پڑھیں:۔ وزیر داخلہ سی اے اے کے تعلق سے بڑا اعلان کرسکتے ہیں

انہوں نے کہاکہ میں یہاں ایک سال کے بعد 2016 میں صرف تین ایم ایل اے سے لے کر 2021 میں بی جے پی کے 77 اراکین اسمبلی اور پارٹی کو زبردست حمایت دینے کے لیے لوگوں کو سلام کرنے آیا ہوں۔ مرکزی وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا کہ یہاں کی حکومت اپنے سیاسی مفادات کے لیے گورکھاوں کو گمراہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکی دیدی (محترمہ بنرجی) نے ہمیشہ گورکھا بھائیوں اور بہنوں کو گمراہ کیا ہے۔ میں آج انہیں بتانے آیا ہوں کہ اگر کوئی پارٹی گورکھاوں کے مفاد میں سوچتی ہے تو وہ بی جے پی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یقین دلایا ہے کہ تمام مسائل کا مستقل سیاسی حل آئین کی حدود میں ہی نکالا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.