ETV Bharat / bharat

Rahul Gandhi On China چین جنگ کی تیاری کر رہا ہے، حکومت سچ چھپا رہی ہے، راہل گاندھی

author img

By

Published : Dec 16, 2022, 6:38 PM IST

جے پور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راہل گاندھی نے بڑا بیان دیا ہے۔ بھارت اور چین کے درمیان جاری کشیدگی کے حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ چین جنگ کی تیاری کر رہا ہے۔ جبکہ حکومت ہند ایک ایونٹ بیس پر کام کر رہی ہے۔China is Preparing for War

Etv Bharat
Etv Bharat

جے پور: بھارت جوڑو یاترا کے 100 دن مکمل ہونے پر جمعرات کوجے پور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ چین جنگ کی تیاری کر رہا ہے۔ جبکہ ملک کی مودی حکومت اسے چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔China is Preparing for War

راہل گاندھی نے کہا کہ میں دو تین سال سے چین سرحد کا مسئلہ اٹھا رہا ہوں۔ چین نے دو ہزار کلومیٹر تک ہماری سرحد پر قبضہ کر رکھا ہے۔ حکومت یہ سب کچھ چھپا رہی ہے لیکن چھپنے والی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند سننا نہیں چاہتی۔ آپ سرحد پر ان کے ہتھیاروں کی نقل و حرکت دیکھ سکتے ہیں۔ چین جنگ کی تیاری کر رہا ہے اور حکومت ہند سو رہی ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ حکومت ایوینت بیش کام کر کرتی ہے۔ آج یہاں ایونت یہاں کر دیا اور کل وہاں ایونت کر دیا۔ یہ حکومت حکمت عملی کے مطابق کام نہیں کرتی۔ انہوں نے وزیر خارجہ کے بیانات کے حوالے سے کہا کہ ہمیں بین الاقوامی سطح کی حکمت عملی بنانی چاہیے۔ اسے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ حکومت کے نمائندوں کو ان مسائل پر اپنی سمجھ کو گہرا کرنے کی ضرورت ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ چینی فوجی بھارتی فوجیوں کو مار رہے ہیں۔ پہلے 20 فوجی شہید ہوئے، لیکن مرکزی حکومت چین کو لیکر کیا کر رہی ہے؟ کیونکہ جب بات حدود کی ہو تو ایونت سے کام نہیں چلتا اس وقت طاقت سے ہی کام چلتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Tawang Clash توانگ جھڑپ پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے لوک سبھا میں اپوزیشن کا ہنگامہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.