ETV Bharat / bharat

Pak Drone in Punjab بی ایس ایف جوانوں نے مبینہ پاکستانی ڈرون کی دراندازی کو ناکام بنایا

author img

By

Published : Mar 24, 2023, 11:48 AM IST

گورداسپور سیکٹر کے متیلا علاقے میں بارڈر سیکیورٹی فروسز (بی ایس ایف) کے جوانوں نے دراندازی کرنے والے پاکستانی ڈرون پر فائرننگ کرکے واپس کردیا۔ اس دوران جوانوں نے موقع سے ایک پیکٹ میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا ہے۔

بی ایس پی نے پاکستانی ڈرون کی دراندازی کو ناکام بنادیا
بی ایس پی نے پاکستانی ڈرون کی دراندازی کو ناکام بنادیا

گورداسپور : پنجاب کے گورداس پور سیکٹر کے متیلا علاقے میں آج 24 مارچ کو رات 2.28 بجے پاکستان سے بھارتی حدود میں داخل ہونے والے ڈرون کے دراندازی کو ناکام بنا دیا۔ ڈرون کو دیکھتے ہی بی ایس ایف کے جوانوں نے فائرنگ کی اور اسے واپس پاکستان کی جانب موڑ دیا۔ جس کے بعد بھارتی فوجیوں نے جائے وقوعہ پر جا کر سرچ آپریشن شروع کیا۔ اس دوران بی ایس ایف کے جوانوں نے موقع سے اسلحہ اور گولہ بارود سے بھرا ایک پیکٹ برآمد کیا۔

  • On 24th Mar at about 0228 hrs, BSF troops deployed along Indo-Pakistan border in area of Metla, Sector Gurdaspur, Punjab detected a drone infiltrating into Indian territory from Pakistan side, and subsequently fired upon the rogue drone: BSF pic.twitter.com/y3hALaDfwO

    — ANI (@ANI) March 24, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

بی ایس ایف کے جوانوں نے بتایا کہ پیکٹ میں 10 پستول میگزین، 5 پستول، 9 ایم ایم کے 71 راؤنڈ اور 20 گولہ بارود ملا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ پنجاب پولیس نے عسکریت پسندوں اور سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا کام کیا ہے۔ ایک سال کے اندر پنجاب پولیس اور بی ایس ایف کے اہلکاروں نے مشترکہ آپریشن میں 150 سے زائد عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔

.

واضح رہے کہ ماضی میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے عسکریت پسندی سے متعلق ایک معاملے میں پنجاب سمیت جموں و کشمیر کے کئی مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ یہ مقدمہ پاکستان میں مقیم ہینڈلر نوجوانوں کی طرف سے عسکریت پسند تنظیموں میں شمولیت کے لیے بھارتی ایجنٹوں کے استعمال سے متعلق تھا۔ اس چھاپے میں این آئی اے نے پنجاب کے فتح گڑھ صاحب میں ایک جگہ تلاشی لی تھی، ساتھ ہی جموں و کشمیر کے کولگام، شوپیاں، اننت ناگ، پلوامہ سمیت 11 مقامات پر کارروائی کی تھی۔

مزید پڑھیں:۔ Drones And Heroin Packets Recovered پاک بھارت بین الاقوامی سرحد پر ڈرون اور ہیروئن کے پیکٹ برآمد

اس سے قبل کئی مرتبہ ہند و پاک بین الاقوامی سرحد پر پاکستان کی جانب سے ڈرون بھیج کر دراندازی کی کوشش کی گئی۔ پنجاب اور راجستھان سمیت کئی اضلاع میں ڈرون کے ذریعہ پاکستان نے مزموم حرکت کرنے کی کوشش کی لیکن بھارتی جوانوں نے ڈرون پر فائرننگ کرکے ان کو کوشش کو ناکام بنا دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.