ETV Bharat / bharat

دھنباد: کووڈ۔19 ٹیلی میڈیسین اسٹوڈیو سروس کا آغاز

author img

By

Published : Aug 27, 2020, 10:07 PM IST

کووڈ۔19 ٹیلی میڈیسین اسٹوڈیو سروس کا آغاز
کووڈ۔19 ٹیلی میڈیسین اسٹوڈیو سروس کا آغاز

جھارکھنڈ میں دھنباد ضلع کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج کورونا متاثرین کو بہتر طبی خدمات دستیاب کرانے کے مقصد سے جمعرات کو کووڈ۔19 ٹیلی میڈیسین اسٹوڈیو کا آغازکیا گیا۔

سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ ڈپٹی کمشنر اوما شنکر سنگھ کی ہدایت پر قائم کووڈ۔19 ٹیلی میڈیسین اسٹوڈیو سے مریضوں کو ضروری طبی مشورے اور علاج کے ساتھ ۔ ساتھ ذہنی مشورے بھی دیئے جائیں گے۔ مشورہ دینے سے قبل متعلقہ اسپتال کو متاثرین کا بلڈپریشر، پلس ریٹ اور ان کی پوری تفصیل دینی ہوگی۔ اس دوران طبی مشورے کے ساتھ ذہنی مشورہ دینے کے ساتھ ہی ضرورت کےمطابق کچھ مریضوں کو دوائیوں کا پرسکرپشن بھی دیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جھارکھنڈ: سابق وزیراعلی شیبو سورین میدانتا ہسپتال میں داخل


ذرائع نے بتایا کہ اسٹوڈیو کے توسط سے ڈاکٹروں کی صلاح کو ایمیل کے ذریعہ متعلقہ اسپتال کو بھیجنے کے ساتھ ۔ ساتھ اسے مریضوں کی میڈیکل رپورٹ کے ساتھ اٹیچ کیاجائے گا۔ ہر ڈاکٹر چودہ دن تک ڈیوٹی میں موجود رہیںگے اس لئے جب دوبارہ اس مریض سے بات ہو گی تو ان کے صحت سے متعلق تفصیلی جانکاری دستیاب ہو جائے گی ۔ مریضوں کو معیاری خدمات مہیا کرانے کیلئے ڈاکٹر اپورو گپتا کو ٹیلی میڈیسین اسٹوڈیو کے نوڈل افسر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.