ETV Bharat / state

جھارکھنڈ: سابق وزیراعلی شیبو سورین میدانتا ہسپتال میں داخل

author img

By

Published : Aug 26, 2020, 6:03 PM IST

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلی شیبو سورین کو گروگرام کے میدانتا ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج ڈاکٹروں کی ایک خصوصی ٹیم کی نگرانی میں کیا جائے گا۔

شیبو سورین گروگرام کے میدانتا اپستال میں داخل
شیبو سورین گروگرام کے میدانتا اپستال میں داخل

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلی شیبو سورین کو گروگرام کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ شیبو سورین کورونا سے متاثر ہیں، اس سے قبل وہ رانچی کے میدانتا اسپتال میں زیر علاج تھے۔لیکن انہیں بدھ کی صبح 11.45 بجے گروگرام کے میدانتا اسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی ایک خصوصی ٹیم کی نگرانی میں ان کا علاج کیا جائے گا۔

شیبو سورین گروگرام کے میدانتا اسپتال میں داخل

شیبو سورین گروگرام کے میدانتا اپستال میں داخل

دراصل سینچر کے روز شیبو سورین اور ان کی اہلیہ کی کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی ہے، جس کے بعد دونوں کو گھر میں ہی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے، جہاں گھر میں ہی ایک ڈاکٹر کی ٹیم ان کا علاج کررہی تھی، لیکن سوموار کے روز شیبو سورین کو رانچی کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔لیکن ان کی صحت کو دیکھتے ہوئے انہیں گروگرام کے میدانتا اسپتال لایا گیا ۔

واضح رہے کہ انہیں منگل کی شام کو راجدھانی ایکسپریس کے ذریعہ دہلی لایا گیا تھا اور آج صبح 11 بجکر 45 منٹ پر انہیں گروگرام کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔


ڈاکٹر کے مطابق شیبو سورین کے پھیپھڑوں میں انفیکشن کا پتہ چلا ہے۔وہیں ان کا علاج گروگرام کے میدانتا اسپتال کے ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم کی نگرانی میں کیا جائے گا۔ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر سمیت ہریانہ کے متعدد وزراء اور ایم ایل ایز کے کورونا متاثر پائے جانے کے بعد ان کا علاج بھی میدانتا اسپتال میں چل رہا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.