ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس: 'پی ایم کیئرس فنڈ' کی تشکیل، عطیہ کرنے کی اپیل کی

author img

By

Published : Mar 28, 2020, 10:03 PM IST

وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم مودی

کورونا وائرس سے لڑائی کے لیے بھارت میں پرائم منسٹرسیٹیزن اسسٹنٹ اینڈ ریلیف ان ایمرجنسی سیچوئیشن فنڈ( پی ایم کیئرس فنڈ) کی تشکیل کی گئی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے ملک کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا سے لڑنے کے لیے 'پی ایم کیئرس فنڈ ' میں اپنی مرضی کے مطابق عطیہ کر سکتے ہیں۔اس فنڈ میں آپ کم رقم بھی عطیہ کر سکتے ہیں، کیونکہ اس میں چھوٹی سے چھوٹی رقم بھی تسلیم ہے۔

وزیراعظم مودی نے ٹویٹ کر کہا کہ،' سبھی لوگوں نے کووڈ۔19 کے خلاف لڑنے کے لیے عطیہ دینے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ ان کے احساسات کا احترام کرتے ہوئے، ' پرائم منسٹرسیٹیزن اسسٹنٹ اینڈ ریلیف ان ایمرجنسی سیچوئیشن فنڈ' کی تشکیل کی گئی ہے۔ یہ ایک صحت مند بھارت بنانے میں مدد کرے گا۔'

وزیر اعظم مودی کا ٹویٹ
وزیر اعظم مودی کا ٹویٹ

وزیراعظم مودی نے کہا کہ،' یہ میرے بھارتی ساتھیوں سے اپیل ہے ۔ برائے مہربانی، پی ایم کیئرس فنڈ میں عطیہ کریں۔ یہ فنڈ مستقبل میں بھی اسی طرح کی پریشانی والی حالات کو پوار کرے گا۔'

پی ایم کیئر فنڈ میں چھوڑی عطیہ بھی تسلیم ہے۔ اس سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی صلاحیتوں کو تقویت ملے گی اور شہریوں کی حفاظت پر تحقیق کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

پی ایم کیئرز فنڈ کی تفصیلات
پی ایم کیئرز فنڈ کی تفصیلات

وزیراعظم نے کہا،'آئیے، ہم اپنی آنے والی نسلوں کے لیے بھارت کو صحت مند اور خوشحال بنانے کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے دیگر معلومات بھی شیئر کی۔

بتا دیں کہ بھارتی حکومت کورونا وائرس کے انفیکشن سے لڑنے کے لیے قریب دو لاکھ کروڑ روپیے کے راحت پیکج کا اعلان کر چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.