ETV Bharat / bharat

كووڈ -19 ہاسپٹلائزیشن کور کے ساتھ لائف انشورنس پلان لانچ

author img

By

Published : May 29, 2020, 7:42 PM IST

كووڈ -19 ہاسپٹلائزیشن کور کے ساتھ لائف انشورنس پلان لانچ
كووڈ -19 ہاسپٹلائزیشن کور کے ساتھ لائف انشورنس پلان لانچ

ڈیجیٹل انشورنس کے شعبے کی اہم کمپنی ایگان لائف انشورنس نے ای کامرس کمپنی فلپ کارٹ کے ساتھ اشتراک کرکے ’كووڈ -19 کور کے ساتھ لائف انشورنس‘ کور دینے والی پالیسی لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی نے آج جاری بیان میں کہا کہ اس پلان کے تحت، ہسپتال میں داخل ہونے کی صورت میں ایک لاکھ روپے تک کے اخراجات کور کئے جائیں گے۔ اس نئے پلان کو شروع کرنے کا مقصد فلپ كارٹ گاہکوں کو كووڈ -19 کے سلسلے میں لائف انشورنس کوریج فراہم کرنا ہے اور فلپ كارٹ ایپ کے ذریعے بیس لائف انشورنس پلان کے ساتھ ساتھ اس کی اسکیم کا فوری طور پر فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

’كووڈ -19‘ کور کے ساتھ لائف انشورینس کا یہ پلان پہلی بار کورونا وائرس مثبت پائے جانے کے بعد کم از کم 24 گھنٹوں تک ہسپتال میں داخل ہونے کے معاملے میں ایک لاکھ روپے تک کے اخراجات کو کور کرنے کے ساتھ ساتھ موت ہونے کی صورت میں لائف انشورنس کا فائدہ ملے گا۔ یہ انشورنس فلپ کارٹ پر دستیاب ہے، جس کا مقصد لاکھوں لوگوں کو سستے طریقے سے كووڈ -19 وبا کی غیر یقینی صورتحال سے اقتصادی طور پر بچانے میں مدد کرنا ہے، اور لوگ اپنے گھر پر آرام سے رہتے ہوئے اور باہر جانے کا خطرہ اٹھائے بغیر ہی اس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.