ETV Bharat / bharat

کیا ترکمانستان بھی کورونا کی زد میں آگیا!

author img

By

Published : Jul 17, 2020, 10:25 AM IST

ترکمانساتان ابھی بھی دنیا میں ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں سے کورونا وائرس کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا

is turkmenistan also affected by corona?
کیا ترکمانستان بھی کورونا کی زد میں آگیا!

وسطی ایشیائی ملک ترکمانستان میں جہاں باقاعدہ طور پر ابھی تک کوئی کووڈ۔19 کیس کی تصدیق نہیں کی گئی، کورونا وبا کے آغاز کے بعد سے پہلی بار پابندیوں کا اطلاق ہوا اور بازار، ریستوران اور مذہبی مقامات بند کر دیے گئے۔

اس بیچ کورونا وائرس نے اب تک دنیا کے پانچ لاکھ 90 ہزار لوگوں کی زندگیاں لے لی ہیں۔ امریکا میں ایک لاکھ 40 ہزار، برازیل میں 75ہزار اور بھارت میں 25 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

دوسری طرف دنیا بھر میں ایک کروڑ 38 لاکھ سے زیادہ کورونا مریضوں میں سے 82 لاکھ سے زیادہ صحت یاب ہوگئے۔

ادھر امریکی شہر میامی میں ہلاکتوں میں اضافے کے بعد دوبارہ لاک ڈاؤن پر غور شروع کردیا گیا جبکہ اسپین میں دو ماہ بعد کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔

کورونا کے باعث معاشی بحران میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور فرانس کے امدادی فوڈ بینکس میں مفت اشیائے ضرورت حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ گئی۔

ترکمانساتان ابھی بھی دنیا میں ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں سے کورونا وائرس کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا۔

ان ممالک میں ترکمانستان کے علاوہ کیریباتی، مارشل آئلینڈز، مائیکرونیشیا، ناورو، شمالی کوریا، پلاؤ، سامووا، جزائر سلیمان، ٹونگا، تووالو اور وانواتو شامل ہیں۔

ان میں سے ترکمانستان وسطی ایشیا اور شمالی کوریا مشرقی ایشیا میں واقع ہے جبکہ دیگر ممالک کا تعلق خطہ اوقیانوسیہ (Oceania) سے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.