ETV Bharat / bharat

کورونا کے ایک دن میں 28 ہزار سے زیادہ نئے معاملے

author img

By

Published : Jul 12, 2020, 2:30 PM IST

Updated : Jul 12, 2020, 2:49 PM IST

COVID
COVID

مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعہ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8،49،553 پہنچ گئی ہے۔

ملک میں کورونا انفیکشن کے روزانہ کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور پچھلے 24 گھنٹوں میں ساڑھے 28 ہزار سے زیادہ معاملے درج کیے گئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد قریب 8.50 لاکھ ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کی کل کیسز کی تفصیلات

اتوار کے روز مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعہ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا انفیکشن کے 28،637 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو ایک دن میں سب سے زیادہ ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 8،49،553 رہی ہے۔ پچھلے تین دن سے 26 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ ہفتے کے روز 27،114 اور جمعہ کو 26،506 نئے کیس رپورٹ ہوئے تھے۔

کورونا کے ایک دن میں 28 ہزار سے زیادہ نئے معاملے
کورونا کے ایک دن میں 28 ہزار سے زیادہ نئے معاملے

انفیکشن کے تیزی سے بڑھتے ہوئے معاملات میں یہ راحت کی بات ہے کہ صحت مند افراد کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 19،235 مریض ٹھیک ہوگئے ہیں، جنہیں ملاکر اب تک کُل 5،34،621 افراد اس بیماری سے ٹھیک ہوگئے ہیں۔ اس وقت ملک میں کورونا انفیکشن کے 2،92،258 فعال کیسز ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 551 اموات ہونے سے اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 22،674 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے سب سے زیادہ 8،139 نئے معاملے ریکارڈ ہوئے ہیں، جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھکر 2،46،600 ہوگئی۔ اس عرصے کے دوران ریاست میں 223 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 10،116 ہوگئی ہے۔ وہیں 1،36،985 افراد انفکشن سے ٹھیک ہوئے ہیں۔

انفیکشن کے معاملے میں دوسرے نمبر پر تمل ناڈو میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرین کی تعداد 3،965 بڑھ کر 1،34،226 ہوگئی ہے اور اسی مدت کے دوران 69 افراد کی موت ہونے سے یہ تعداد بڑھ کر 1،898 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 85،915 افراد کو علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے حالت اب کچھ کنٹرول میں ہے اور یہاں انفیکشن کے معاملات میں اضافے کی شرح میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے۔ دارالحکومت میں اب تک 1،10،921 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 3،334 ہوگئی ہے۔ یہاں 87،692 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔

ملک کی مغربی ریاست گجرات کوویڈ ۔19 کے متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے لیکن مرنے والوں کی تعداد میں یہ مہاراشٹر اور دہلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔ گجرات میں متاثرہ افراد کی تعداد 40 ہزارکو پار کر چکی ہے اور اب تک 40،941 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 2،032 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں 28،649 افراد بھی اس مرض سے بازیاب ہوئے ہیں۔

جنوبی ریاست کرناٹک میں 36،216 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 613 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریاست میں بھی 14،761 افراد بازیاب ہوئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اب تک کورونا انفیکشن کے 35،092 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں اور وائرس سے 913 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 22،689 مریض ٹھیک ہوگئے ہیں۔

ایک اور جنوبی ریاست تلنگانہ میں کورونا انفیکشن کے معاملات بھی بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ تلنگانہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 33،402 تک پہنچ چکی ہے اور 348 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 20،919 افراد اب تک اس وبا سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔

مغربی بنگال میں 28،453 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 906 افراد ہلاک اور 17،959 افراد اب تک بازیاب ہوئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے وہ سب سے زیادہ متاثرہ افراد کی فہرست میں راجستھان سے اوپر چلا گیا ہے۔ ریاست میں 27،235 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اموات کی تعداد 309 ہوگئی ہے۔ راجستھان میں بھی ، کورونا انفیکشن کی تعداد 23،748 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 503 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ 17،869 افراد مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ہریانہ میں 20،582 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 297 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

اس وبا سے مدھیہ پردیش میں 644، پنجاب میں 195، جموں وکشمیر میں 169، بہار میں 131، اوڈیشہ میں 61، اتراکھنڈ میں 46، آسام میں 35، کیرالہ میں 29، جھارکھنڈ میں 23، پدوچیری میں 18، چھتیس گڑھ میں 17 گوا میں 12 افراد، ہماچل پردیش میں 11، چنڈی گڑھ میں سات، اروناچل پردیش، میگھالیہ اور تریپورہ میں دو اور لداخ میں ایک کی موت ہوئی ہے۔

Last Updated :Jul 12, 2020, 2:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.