ETV Bharat / bharat

ریلائنس جیو کی بادشاہت برقرار

author img

By

Published : Aug 27, 2020, 12:50 PM IST

انڈین ایئرٹیل کی موبائل سروس کو مئی میں 47 لاکھ 42 ہزار 840 گاہک نے چھوڑ دیا اور اس کے کل صارفین 31 کروڑ 78 لاکھ 259 اور شیئرمارکٹ 27.78 فیصد رہ گیا۔

ریلائنس جیو جیو کی بادشاہت برقرار
ریلائنس جیو جیو کی بادشاہت برقرار

ایشیا کے سب سے امیر صنعت کار مکیش امبانی کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ریلائنس جیو کا جلوہ مسلسل قائم ہے اور کمپنی نے اپنے ساتھ مئی -20 میں ساڑھے 36 لاکھ سے زیادہ نئے گاہک جوڑکر کل صارفین کی تعداد 39 کروڑ کو پار کرنے کے ساتھ ہی نمبر ایک کا مقام اور مضبوط کر لیا ہے۔

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کے نئے اعدادو شمار کے مطابق ریلائنس جیو نے مئی 2020 میں 36 لاکھ 57 ہزار 794 گاہک جوڑے اور اس کے کل صارفین کی تعداد 39 کروڑ 27 لاکھ 49 ہزار 930 تک پہنچ گئی۔

اس کے ساتھ ہی جیو 34.33 فیصد شیئرمارکٹ کے ساتھ اپنے حریفوں سے کافی آگے نکل گئی ہے۔ ٹیلی کوم کے شعبہ میں دیگر دونوں بڑی نجی کمپنیاں انڈین ایئرٹیل اور ووڈا - آئیڈیا نے پچھلے کچھ مہینوں کی طرح مئی میں بھی بہت بڑی تعداد میں اپنے گاہک کھوئے۔

انڈین ایئرٹیل کی موبائل سروس کو مئی میں 47لاکھ 42 ہزار 840 گاہک نے چھوڑ دیا اور اس کے کل صارفین 31 کروڑ 78 لاکھ 259 اور شیئرمارکٹ 27.78 فیصد رہ گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.