ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra راہل نے یوپی کی سرزمین کو سلام کیا، پرینکا کا خیرمقدم

author img

By

Published : Jan 3, 2023, 9:27 PM IST

Updated : Jan 3, 2023, 10:04 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

بھارت جوڑو یاترا اتر پردیش پہنچنے پر راہل گاندھی نے ریاست کی سرزمین کو سلام کرتے ہوئے کہا کہ'گنگا جمنی تہذیب کی جائے پیدائش، جس کی تاریخ اور قربانیاں اس کی حب الوطنی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور جو انقلاب کی ایک نئی مثال قائم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔Bharat Jodo Yatra enter Uttar pradesh

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اتر پردیش کو ہیروز اور قربانیوں کی سرزمین قرار دیتے ہوئے اتر پردیش کی سرزمین کو سلام کیا، وہیں پارٹی کی جنرل سکریٹری انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے مارچ کرنے والوں کا استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ محبت اور ہم آہنگی کے پیغام کو مضبوط بنائیں گے۔ بھارت جوڑو یاترا 190ویں دن منگل کو اتر پردیش کی سرحد میں داخل ہوئی۔ اس دوران دہلی کی سرحد سے متصل لونی بارڈر پر ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے وڈرا نے یاتری ٹیم کا اتر پردیش پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔Priyanka Gandhi Joins Bharat Jodo Yatra in UP

اتر پردیش پہنچنے پر راہل نے ریاست کی سرزمین کو سلام کیا اور کہاکہ 'گنگا جمنی تہذیب کی جائے پیدائش، جس کی تاریخ اور قربانیاں اس کی حب الوطنی کا منہ بولتا ثبوت ہیں اور جو انقلاب کی ایک نئی مثال قائم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، کی پاک سرزمین کو سلام۔ پرینکا وڈرا نے کہاکہ "اتر پردیش کی سرزمین پر بھارت جوڑو یاترا کا خیر مقدم کرتے ہوئے مجھے بہت فخر محسوس ہوتا ہے۔ ان بھارتی یاتریوں پر فخر ہے، ہر ایک ہم وطن، جو اس یاترا میں شامل ہوئے۔ اس یاترا کا احساس.... محبت، اتحاد اور خیر سگالی کا احساس، اسی احساس نے اس ملک کی بنیاد ڈالی۔

انہوں نے کہاکہ 'مجھے آپ سب پر فخر ہے جو کنیا کماری سے 3000 کلومیٹر پیدل چل کر آج یہاں پہنچے ہیں اور مجھے سب سے زیادہ فخر اپنے بڑے بھائی راہل گاندھی پر ہے جن کے امیج کو خراب کرنے کے لئے حکومت نے پوری طاقت کا استعمال کیا تھا لیکن وہ سچائی سے نہیں ہٹے۔ ان پر ایجنسیاں مسلط ہوئیں، وہ ڈرے نہیں۔ وہ جنگجو ہیں۔ اڈانی جی، امبانی جی نے بڑے بڑے لیڈر خرید لیے، ملک کی تمام سرکاری صنعتیں خرید لیں، میڈیا خرید لیا لیکن میرے بھائی کو نہ خرید سکے اور نہ کبھی خرید سکیں گے۔ مجھے ان پر اور آپ تمام یاتریوں پر فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jadoo Yatra ڈاکٹر فاروق عبداللہ اترپردیش میں بھارت جوڑو یاترا میں شامل

یو این آئی

Last Updated :Jan 3, 2023, 10:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.