Assam CM on Firing: وزیراعلیٰ نے درنگ میں تشدد پر ردعمل ظاہر کیا

author img

By

Published : Sep 24, 2021, 8:37 AM IST

Updated : Sep 24, 2021, 8:46 AM IST

Assam CM reacted to violence at Darrang

آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا سرما نے اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تمام تجاوزات اراضی کو خالی کرنے کے لیے پرعزم ہے، پولیس کو ایک ذمہ داری دی گئی ہے اور وہ صرف یہی کر رہی ہے۔

سرما نے درانگ کے سپاہجار تھانہ علاقے کے تحت دالپور میں فائرنگ کے واقعہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تمام تجاوزات اراضی کے خلاف انخلاء آپریشن جاری رہے گا۔

ویڈیو

"میرے پاس دستیاب معلومات کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں پر ہتھیاروں جیسے چھری وغیرہ سے حملہ بھی ہوا ،" پولیس کو ایک ذمہ داری دی گئی اور وہ صرف اپنی ڈیوٹی کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ آسام کے ضلع درنگ میں آج تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس اور مقامی لوگوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔ دھول پور میں ہوئی اس جھڑپ میں دو شہریوں کی موت ہوئی ہے جب کہ پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ جھڑپ کے دوران پولیس اہلکاروں کو راست فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

آسام میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ، دو لوگوں کی موت

جائے وقوع وائرل ہونے والے ویڈیو میں ایک شخص کو ڈنڈے کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جسے پولیس اہلکار بے رحمی سے پیٹ رہے ہیں۔ اس تشدد میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

درنگ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کے مطابق مقامی لوگوں نے انہدامی کارروائی اور تجاوزات ہٹانے کی مہم کی مخالفت کی اور پتھراؤ شروع کر دیا۔

Last Updated :Sep 24, 2021, 8:46 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.