Assam anti-encroachment Drive: پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ، دو لوگوں کی موت

author img

By

Published : Sep 23, 2021, 10:45 PM IST

Updated : Sep 24, 2021, 8:58 AM IST

Two killed over ten cops injured as Assam clears illegal encroachment
آسام میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان چھڑپ، دو کی موت ()

آسام کے درنگ ضلع تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ہوئے تشدد میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ اس دوران 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ ہمنت بسوا سرما نے کہا کہ حکومت زمینوں سے تجاوزات ہٹانے کے لیے پُرعزم ہے۔

آسام کے ضلع درنگ میں آج تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس اور مقامی لوگوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔ دھول پور میں ہوئی اس جھڑپ میں دو شہریوں کی موت ہوئی ہے جب کہ پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ جھڑپ کے دوران پولیس اہلکاروں کو راست فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

جائے وقوع وائرل ہونے والے ویڈیو میں ایک شخص کو ڈنڈے کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جسے پولیس اہلکار بے رحمی سے پیٹ رہے ہیں۔ اس تشدد میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ، دو لوگوں کی موت

درنگ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کے مطابق مقامی لوگوں نے انہدامی کارروائی اور تجاوزات ہٹانے کی مہم کی مخالفت کی اور پتھراؤ شروع کر دیا۔

ایس پی سوشانت بسوا سرما نے کہا کہ"ہمارے نو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ دو شہری بھی زخمی ہوئے۔ انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اب حالات معمول پر ہیں۔"

سرما نے کہا کہ"ہم حالات کی وجہ سے تجاوزات ہٹانے کا کام مکمل نہیں کر سکے۔ ہم بعد میں جائزہ لیں گے۔ ہم ابھی واپس لوٹ رہے ہیں۔" لیکن جب مقامی پر گولی چلانے اور مار پیٹ کے تعلق سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ علاقہ بڑا ہے، میں دوسری طرف تھا۔ میں صورتحال کا پتہ لگا کر جائزہ لوں گا۔"

Last Updated :Sep 24, 2021, 8:58 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.