ETV Bharat / bharat

اے ایم یو کا ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ بھارت میں چوتھے نمبر پر

author img

By

Published : Aug 9, 2021, 5:49 PM IST

amu mass communication got 4th rank in india by india today magazine
اے ایم یو کا ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ بھارت میں چوتھے نمبر پر

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کو حال ہی میں جاری ہونے والی 'انڈیا ٹوڈے' 2021 رینکنگ میں حکومت سے الحاق شدہ اداروں کے ساتھ اعلیٰ پیشہ ور تعلیمی اداروں میں چوتھے بہترین ادارے کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

اے ایم یو کے بانی سرسید احمد خان نے بھی اپنے مشن کا آغاز اپنے اخبار علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ گزٹ 1866 میں اور پھر تہذیب الاخلاق 1870 نکال کر کیا، علی گڑھ تحریک کی ابتدا بھی صحافت سے ہوتی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

واضح ہو کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا شعبہ ترسیل عامہ گزشتہ کئی برسوں سے خاموشی کے ساتھ ترقی کی منازل طے کررہا ہے اور اس کے کئی طلبا و طالبات نے پرنٹ اور ٹی وی میڈیا میں اپنے لیے باوقار جگہ بنائی ہے۔ گذشتہ چند برسوں میں اس شعبہ کی بنیادی ڈھانچے میں نمایاں ترقی ہوئی ہے اور شعبہ میں تین کیمرہ اسٹوڈیو اور فرینک اینڈ ڈیبی اسلام آڈیٹوریم کی تعمیر کے ساتھ ہی اس کی تعلیمی معیار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

اے ایم یو کے ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ادارے کی تعلیمی اہمیت، بنیادی ڈھانچہ اور سہولیات، شخصیت کی نشونما اور ملازمت کے مواقع جیسے اہم پیمانوں پر یہ مقام دیا گیا ہے۔

اس کامیابی کے لیے اساتذہ اور طلبہ کو انکی انتھک کاوشوں پر مبارک باد دیتے ہوئے اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ اے ایم یو بھارت کے اعلیٰ علمی مرکزو میں سے ایک ہے اور آئندہ نسلوں کی محققین، اسکالرز اور طلبہ کو ان کے متعلقہ شعبوں میں بہترین کار کردگی کے لئے تیار کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ وبائی مرض کووڈ نے تعلیمی سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے، اس کے باوجود ہمارے اساتذہ اور طلبہ نے اجتماعی طور پر محنت کی ہے تاکہ کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

amu mass communication got 4th rank in india by india today magazine
ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ

ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسر پرتاباس پردھان نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ آف ماس کمیونیکیشن طلبہ کو ٹی وی، پرنٹ، ڈیجیٹل میڈیا، پبلک ریلیشنز اور اشتہارات جیسے دلچسپ شعبوں میں کیریئر کا انتخاب کرنے کے لئے علمی اور تجربی تعلیم پر امتزاج کے ساتھ تربیت فراہم کرتا ہے۔

شعبہ کے سینئر ٹیچر پروفیسر شافع قدوائی نے بتایا کہ شعبہ نے تعلیمی اور پیشہ ورانہ میدانوں میں اپنے لیے ایک منفرد مقام بنایا ہے اور اس نے کئی نامور ہیستیاں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں پیدا کی ہے۔

aligarh muslim university
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

پروفیسر شافع نے کہا کہ شعبہ کی کامیابی اساتذہ اور طلبہ کی مشترکہ محنت کا ثمرہ ہے جو مختلف قسم کی پیشہ ورانہ سطح کی سہولیات اور آلات کی دستیابی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔

aligarh muslim university
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

پروفیسر شافع نے مزید کہا کہ ماس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے پاس ایک جدید ترین 'فرینک اینڈ ڈیبی اسلام آڈیٹوریم، بلٹ ان 3 کیمرہ اسٹوڈیو اور دیگر انفراسٹرکچر موجود ہے، جو طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ہے۔

مزید پڑھیں:

علی گڑھ: اے ایم یو کو گورنمنٹ یونیورسٹیوں میں ملا چوتھا مقام

واضح ہو کہ اے ایم یو نے کووڈ کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیوں میں تعطل کے باوجود اداروں کی تمام ملک گیر اور عالم گیر درجہ بندی کے مختلف اہم پیرامیٹرز پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انڈیا ٹوڈے گروپ نے اے ایم یو کو سرکاری یونیورسٹیوں کے درمیان چوتھا درجہ دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.