ETV Bharat / bharat

Afreen Fatima's Mother Issued A Letter: آفرین فاطمہ کی والدہ نے عوام کے نام خط جاری کیا

author img

By

Published : Jun 17, 2022, 7:24 AM IST

آفرین فاطمہ کی والدہ نے عوام کے نام خط جاری کیا
آفرین فاطمہ کی والدہ نے عوام کے نام خط جاری کیا

پریاگ راج تشدد معاملہ میں یوگی حکومت نے مظاہرین کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے سماجی کارکن جاوید احمد کا مکان بھی مسمار کردیا اور ان کو گرفتار کر لیا۔ اس سلسلے میں جاوید محمد کی اہلیہ نے عوام نے نام ایک خط جاری کیا ہے۔ Afreen Fatima's Mother Issued A Letter

پریاگ راج: جے این یو کی طالبہ اور فرٹرنیٹی مومنٹ کی رہنما آفرین فاطمہ نے جعرات کو اپنے فیس بک پیج پر اپنی والدہ کی جانب سے ایک خط جاری کیا ہے، جس میں انکی والدہ نے لوگوں کی جانب سے ملنے والی حمایت اور تعاون کا شکریہ ادا کیا ہے، انہوں نے اپنے خط میں لکھا کہ اس مصیبت کی گھڑی میں جن لوگوں نے میری حوصلہ افزآئی کی اور ہمارا تعاون کیا ان کا بہت شکریہ، پولیس نے میرے شوہر پر بے بنیاد الزامات عائد کئے ہیں جس کے خلاف ہم لڑیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الہ آباد میں پولیس کی جانب سے جن لوگوں کو نشانہ بنایا گیا اور غیر قانونی طریقے سے انہیں ہراساں کیا گیا، ہم ان کا مکمل تعاون کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے شوہر جاوید محمد پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں اور وہ بے گناہ ہیں۔ انشاء اللہ ہم جلد ہی ان کی بے گناہی اور ان پر عائد تمام الزامات کو غلط ثابت کریں گے۔ فی الحال ہماری سب سے پہلی ترجیح یہ ہے کہ ہم ان کی بے گناہی کو ثابت کریں اور ان کی رہائی کے اسباب فراہم کریں۔

آفرین فاطمہ کی والدہ نے عوام کے نام خط جاری کیا
آفرین فاطمہ کی والدہ نے عوام کے نام خط جاری کیا

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری نوٹس میں یہ بات بھی آئی ہے کہ کچھ لوگ ہمارے گھر کی ازسرنو تعمیر کے لئے رقم دے رہے ہیں لیکن میں یہ بات واضح کرنا چاہتی ہوں کہ ہمیں رقم کی بالکل ضروت نہیں ہے اور نا ہی اس کے لئے ہم نے کوئی مہم (آن لائن) چلائی ہے اور اس طرح کی سرگرمیاں ہمارے حق میں بہتر نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Who Is Afreen Fatima: آفرین فاطمہ کا تعلیمی، سیاسی اور سماجی سفر۔۔۔

واضح رہے کہ ضلع پریاگ راج میں 10 جون بروز جمعہ کو نماز کے بعد کچھ لوگوں نے بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کے خلاف مظاہرہ کیا. یہ احتجاج آہستہ آہستہ تشدد کی شکل اختیار کرگیا۔ تشدد کو روکنے کے لئے پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوگئی جس میں دونوں اطراف سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔ اس سلسلے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 92 لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے، اور 70 نامزد اور پانچ ہزار نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔ پولیس ٹیم نے تشدد کے الزام میں پریاگ راج کے مشہور سماجی کارکن جاوید محمد عرف جاوید پمپ کو گرفتار کرلیا ۔ حکام نے جاوید کی گرفتاری کے بعد انکے رہائشی مکان کو بلڈوزر چلاکر زمین بوس کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.