ETV Bharat / bharat

ملک بھرمیں 75ویں یوم آزادی کا جشن جاری، مختلف مقامات پر ترنگا لہرایا گیا

author img

By

Published : Aug 15, 2021, 12:25 PM IST

Updated : Aug 15, 2021, 1:12 PM IST

یوم آزدای کے پر مسرت موقع پر آج ملک بھر میں جشن منایاجارہا ہے۔ اس موقع پر ملک کے متعدد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں، اضلاع اور سرکاری اداروں پرچم کشائی کی گئی۔

75ویں یوم آزادی کا جشن
75ویں یوم آزادی کا جشن

راجستھان
ریاست راجستھان کی دارالحکومت جے پور کی بڑی چوپڑ علاقے میں ریاست کے ٰوزیر اعلی اشوک گہلوت کی جانب سے پرچم کشائی کی گئی۔ اور پولیس کے جوانوں سے سلامی لی گئی، اس موقع پر وزیر اعلی گہلوت نے ریا ست اور ملک کے عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد دی۔

75ویں یوم آزادی کا جشن

انہوں نے کہا کہ خداسے دعا ہے کہ ملک کے باشندوں کو عالمی وبا کورونا وائرس کے مضر اثرات سے نجات ملے ۔اور ملک کے عوام پرسکون ماحول میں اپنی زندگی بسر کرسکیں۔

اس موقع پر انہوں نے ملک کی آزادی کے خاطر اپنی جان کانذرانہ پیش کرنے والے مجاہدین آزادی کی کاوشوں کو یاد کیا

مزید پڑھیں:ہرایک وطن سے پیارا بھارت وطن ہمارا'

اس موقع پر وزیر اعلی اشوک گہلوت کے علاوہ کانگریس پارٹی کی ریاستی صدر گویند سنگھ ڈوٹاسر، رکن اسمبلی رفیق خان، امین کاغذی سمیت کانگریس کے رہنما اور عام عوام موجود رہی۔


دیوبند، اترپردیش

ریاست اتر پردیش کے ضلع سہارنپور میں واقع معروف تعلیمی ادارہ دار العلوم دیوبند اور وقف دار العلوم کے ساتھ ساتھ دیگر مدارس میں بھی 75 ویں یوم آزادی کا جشن جوش و خروش سے منایاگیا۔

75ویں یوم آزادی کا جشن

اس موقع پر علماء کرام نے کہا کہ ہمیں ا س بات کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے کہ ہمارے بزرگوں نے اس ملک کو آزاد کرانے میں کتنی قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کی تاریخ بھارتی تاریخ کے اوراق میں اہمیت کا حامل ہے۔

مفتی اشرف عباس قاسمی کا کہنا ہے کہ آج دارلعلوم کے احاطہ میں پرچم کشائی کی گئی ہے۔

اس موقع پر دارلعلوم سے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ ملک میں بھائی چارگی اور امن و امن کا ماحول بر قرراہے ۔اور ملک ترقی کے منازل طے کرتا رہے۔

انہوں نے کہا کہ یہدن اپنےان بزرگوں اور ملک کی آزادی کی خاطر اپنی جان قرابان کرنے والے مجاہدین آزاد ی کے جدو جہد کو یاد کرنے کاد ن ہے -

بہار

اس کے علاوہ ریاست بہار کے ضلع گیا کے گاندھی میدان میں کمشنر مینک وروڑے نے پرچم کشائی کی۔

عالمی وبا کورونا وائر س کے سبب رواں برس بھی یوم آزادی کے جشن کی بڑی تقریب منعقد نہیں ہوئی۔

75 ویں یوم آزادی کے موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ۔ ساتھ ہی ضلع کےباشندوں کو مبارکباد پیش کی اور اپنے خطاب میں ترقیاتی منصوبوں پر روشنی ڈالی

75ویں یوم آزادی کا جشن

کمشنر نے کورونا اور لاک ڈاون کے دوران طبی سہولیات و امداد ی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی

انہوں نے کہا کہ اس بات کی مسلسل کوشش کی جارہی ہے کہ حالات بہتر ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ گیارہ لاکھ سے زیادہ کی آبادی کا ویکسینیشن کرایا گیا ہے.

کمشنر نے مرکزی وریاستی حکومت کے ذریعہ جاری منصوبوں کے تحت ضلع میں کیے گئے کاموں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ ضلع نے " جل جیون ہریالی" منصوبہ میں اول مقام حاصل کیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے لیے حکومت کے ذریعے جاری منصوبوں پر کہا کہ ریاستی حکومت نے اقلیتی برادری کو روزگار سے جوڑنے کے لیے " وزیر اعلیٰ اقلیتی روزگار قرض منصوبہ بندی کی اسکیم میں" اس برس 146 افراد کے ناموں کا سلیکشن کیا گیا اور انہیں رقم دی گئی.

میٹرک اور انٹر میں فرسٹ ڈویژن سے کامیاب اقلیتی طبقے کی طالبات کو بطور حوصلہ افزائی رقم پندرہ ہزار روپے دیے گئے اس سے قبل کمشنر نے پریڈ کی سلامی کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ضلع پولیس کے علاوہ سی آرپی ایف، ہوم گارڈ کے جوان، خواتین فورس، فائر بریگیڈ فورس، ٹرافک پولیس کے جوانوں نے پریڈ کا مظاہرہ کیا۔

گاندھی میدان میں منعقد پرچم کشائی تقریب میں انسپکٹر جنرل پولیس امیت لوڑھا، ڈی ایم ابھشیک کمار سنگھ ،ایس ایس پی ادتیہ کمار کے علاوہ سبھی اعلیٰ حکام موجود تھے-

اے ایم یو

کورونا وبا کے پیش نظر سماجی دوری کے ساتھ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے تاریخی اسٹریچی ہال میں 75واں جشن یوم آزادی منایا گیا

وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے رجسٹرار عبدالحمید کے ہمراہ کی پرچم کشائی کی

۔75 ویں جشن یوم آزادی کے موقع پر اس بار بھی کورونا وبا کے سبب یونیورسٹی کے تاریخی اسٹریچی ہال کے سبھی دروازے بند کر کے چنندہ لوگوں کو صرف ایک دروازےِ سے شناختی کارڈ دیکھ کر ہی اندر جانے کی اجازت تھی۔ جس کی وجہ سے خاصی تعداد میں سابق طلبہ اور ملازمین 75 ویں موم آزادی کے جشن میں شامل نہیں ہو سکے۔

75ویں یوم آزادی کا جشن

وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے رجسٹرار عبدالحمید اور اپنی اہلیہ ڈاکٹر ہمیدہ طارق کے ہمراہ تاریخی اسٹریچی ہال کے سامنے سر سید ہال (جنوب) کی میدان میں شجرکاری بھی کی۔

وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے علیگ برادری ملک اور ملک کے سبھی لوگوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا اللہ نہ کرے کورونا وبا کی تیسری لہر آئے اور اگر آتی بھی ہے تو اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و اسپتال نے سبھی تیاری مکمل کرلی گئی ہیں جس میں تین نئے آکسیجن پلانٹ، بچوں کے لئے خاص وارڈ، اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی ٹریننگ دی گئی ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کورونا وبا کی دوسری لہر کے دوران اے ایم یو کے جن موجودہ و ریٹائرڈ تدریسی و غیر تدریسی ملازمین کی اموات ہوئی تھی ان کو بھی تعزیت پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو بھی یاد کیا اور کہا یونیورسٹی کبھی بھی ان کو اور ان کی خدمات کو نہیں بھول سکتا۔

وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اپیل کرتے ہوئے کہا کے سبھی لوگ کورونا سے تحفظ کے لئے ویکسین کو ضرور لگوائیں اور اس سے بلکل خوف نہ کھائیں۔

یونیورسٹی کے رجسٹرار عبدالحمید (آئی پی ایس) نے بتایا یوم آزادی کے موقع پر یہاں پر رجسٹرار اور وائس چانسلر، پورے انتظامیہ کی جانب سے پوری علیگ برادری کو اور سبھی طلباء کو علی گڑھ اور پورے ملک کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ کورونا وبا کے پیش نظر مرکزی اور ریاستی حکومت کی ہدایت کے مطابق جو بھی احتیاط کرنی چاہئے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم لوگوں نے 15 اگست کی یہ تقریب کی۔

بارہ بنکی، اترپردیش

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں بھی جشن یوم آزدای جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔اس موقع پر مختلف تقاریب کا انعقاد بھی کیا گیا پروگرامز ہو رہے ہیں

75ویں یوم آزادی کا جشن

. اس موقع پر پرائیویٹ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن نے مجاہدین آزادی کو انوکھے انداز میں خراج عقیدت پیش کیا.

پرائیویٹ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے ارکان کی جانب سے نے پرچم کشائی کے بعد دو منٹ تک تالیا بجائیں.

بارہ بنکی کے مغل دربار میں منعقد اس پروگرام سے متعلق جب کنوینر عمیر قدوائی سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ زندہ لوگوں کے اعزاز میں تالی بجانا تو عام ہے. لیکن وہ لوگ جنہوں نے اپنی جدوجہد سے ملک کو آزاد کرا کر شہید ہو گئے ان کے دو منٹ خاموش رہ کر انہیں خراج عقیدت پیش کر نا عام سی بات ہے۔

اس لئے ہم لوگوں نے زندہ دلی کا ایک ثبوت پیش کیا ہے کہ جو لوگ یہاں سے جا چکے ہیں ان کے اہل خانہ یہ دیکھیں کہ ان شہدا کو کیسے یاد کیا جا رہا ہے ۔

اس موقع پر ڈاکٹر سے ملک کو بیماری اور نشے سے آزاد کرا کر ایک بہتر سماج کو قائم کرنے کا عزم لیا. ساتھ یہ بھی عہد کیا کہ تمام لوگ ایک دوسرے کی آزادی کو محفوظ رکھنے کی کوشش کریں گے

مئو، اترپردیش

وہیں ریاست اتر پردیش کے ضلع مئو کے اقلیتی تعلیمی اداروں میں بھی 75ویں جشن آزادی کے پیش نظر تقاریب کا انعقاد کیا گیا ۔

اس موقع پر ملک کی ترقی اور یکجہتی کا عزم کیا گیا

مئو شہر کے مدرسہ عالیہ عربیہ میں منعقد پروگرام کا آغاز پرچم کشائی کے ساتھ ہوا ۔ بعد ازیں قومی ترانہ پیش کیا گیا ۔ پروگرام کے دوران حب الوطنی پر مبنی تقاریر پیش کی گئیں ۔ مدارس میں تعلیمی سرگرمیوں کا سلسلہ منقطع ہے، اس وجہ سے طلبا کی حاضری برائے نام ہی نظر آئی ۔

75ویں یوم آزادی کا جشن

پروگرام کی نظامت کرتےہوئے مدرسہ عالیہ عربیہ کے ناظم اعلی ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ ہماری تعلیمی سرگرمیوں کا مقصد ملک میں ترقی اور استحکام کو قائم رکھنا ہے ۔ یہاں سے فارغ ہونےوالے طلبا اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں تاکہ معاشرے میں تعلیمی بیداری پیدا ہو سکے

اس موقع پر ضلع اقلیتی فلاح و بہبود آفیسر نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔

پروگرام میں مئو شہر کی معزز شخصیات نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا ۔

Last Updated : Aug 15, 2021, 1:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.