ETV Bharat / state

Uniform Civil Code Bill یکساں سول کوڈ بل کی مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں نے مخالفت کی

author img

By

Published : Dec 12, 2022, 9:20 AM IST

اپوزیشن پارٹیوں کی زبردست مخالفت کے باوجود یکساں سول کوڈ 2022 جمعہ کو راجیہ سبھا میں پیش کیا گیا تھا۔ Uniform Civil Code Bill

یکساں سول کوڈ بل
یکساں سول کوڈ بل

میرٹھ: جمعہ کو راجیہ سبھا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کروری لال مینا یکساں سول کوڈ بل پیش کیا جس کی میرٹھ کے مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں نے پر زور طریقے سے مخالفت کی ہے۔ ذاتی قوانین کو ختم کرتے ہوئے، یکساں سول کوڈ (UCC) کا مطلب یہ ہے کہ تمام شہریوں کے لیے شادی، طلاق، بچوں کو گود لینے اور جائیداد کی تقسیم جیسے معاملات پر یکساں قوانین نافذ ہوں گے۔ یکساں سول کوڈ بل پر بی جے پی کے رکن پارلیمان کے بل پیش کرنے کے بعد اپوزیشن کے لیڈارن نے مخالفت کی۔ وہیں میرٹھ میں بھی سیاسی اور سماجی شخصیات نے اس بل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

یکساں سول کوڈ بل

واضح رہے کہ یونیفارم سول کوڈ پرائیویٹ بل راجیہ سبھا میں پیش کیا گیا تھا۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ کروری لال مینا کے پیش کردہ اس بل پر ایوان میں ہنگامہ ہوا۔ گرما گرم بحث کے بعد مرکزی وزیر پیوش گوئل نے پوچھا کہ اسے کیوں متعارف نہیں کرایا جا سکتا؟ Uniform Civil Code

راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکر نے اسے روکنے کے اپوزیشن کے مطالبے کو مسترد کر دیا تھا۔ بعد میں اسے 23 کے مقابلے میں 63 ووٹوں سے منظور کر لیا گیا۔ بل کی مخالفت کے لیے تین تحریکیں پیش کی گئیں جس میں کہا گیا تھا کہ اس سے ملک ٹوٹے گا اور متنوع ثقافت کو نقصان پہنچے گا۔ Uniform Civil Code Bill

کئی جماعتوں کی طرف سے سخت مخالفت کے بعد مرکزی وزیر پیوش گوئل نے دلیل دی تھی کہ آئین کے ہدایتی اصولوں کے تحت کوئی مسئلہ اٹھانا رکن پارلیمان کا جائز حق ہے۔ اس موضوع پر ایوان میں بحث ہونے دی جائے۔ اس مرحلے پر حکومت پر الزام تراشی کرنا، بل پر تنقید کرنے کی کوشش کرنا غیر ضروری ہے۔ Uniform Civil Code Bill Opposed by Political and Social Leaders

یہ بھی پڑھیں : UCC Harmful for Country یکساں سول کوڈ ملک کے لیے نقصاندہ ہے، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.