ETV Bharat / state

Doctor on Fourth Wave of Covid 19: 'کورونا کی ممکنہ چوتھی لہر سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں'

author img

By

Published : Mar 8, 2022, 2:09 PM IST

وادیٔ کشمیر کے معروف معالج اور خیبر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شوکت شاہ نے طلبا کو اپنی تمام تر توجہ تعلیم کی طرف مرکوز کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کورونا کی ممکنہ چوتھی لہر کی پیش گوئیوں سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ Covid 19 in JK

'کورونا کی ممکنہ چوتھی لہر سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں'
'کورونا کی ممکنہ چوتھی لہر سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں'

وادیٔ کشمیر کے معروف معالج اور خیبر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شوکت شاہ نے طلبا کو اپنی تمام تر توجہ تعلیم کی طرف مرکوز کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کورونا کی ممکنہ چوتھی لہر کی پیش گوئیوں سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ Students Should focus on Education

انہوں نے کہا کہ بچوں کو اسکولوں میں تعلیم کی طرف بھر پور توجہ مرکوز کرنی چاہئے تاہم حکام کی طرف سے جاری کورونا گائیڈ لائنز پر من و عن عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ Doctor on fourth wave of Covid 19

موصوف ڈاکٹر نے ایک سوال کے جواب میں کہا: ’ہمیں کورونا کی ممکنہ چوتھی لہر کی پیش گوئیوں سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، دیکھتے ہیں کہ یہ لہر آتی بھی ہے یا نہیں اگر آئے گی تو ہم اس کا مردانہ وار مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں‘۔ Covid Sops

ان کا کہنا تھا: ’ہماری قوم ایک بہادر قوم ہے ہم نے جس طرح گذشتہ لہروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اسی طرح اس ممکنہ لہر کا بھی مقابلہ کریں گے‘۔ India may see fourth Covid wave

ڈاکٹر شوکت شاہ نے کہا کہ بچوں کو اسکولوں میں اپنی تعلیم کی طرف بھر پور توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا: ‘ایک قوم کی کلہم تعمیر و ترقی کا انحصار تعلیم پر ہوتا ہے زائد از دو برسوں کے بعد تعلیمی ادارے کھل رہے ہیں لہذا ہمارے بچوں کو اسکولوں میں اپنی تعلیم کی طرف بھر پور توجہ مرکوز کرنی چاہئے‘۔

موصوف میڈکل سپرانٹنڈنٹ نے کہا کہ ہم نے اس وبا کے خلاف جنگ میں لگ بھگ کامیابی حاصل کی ہے لیکن کورونا گائیڈ لائنز پر من و عن عمل کرنے کی سخت ضرورت ہے۔ 'Covid 19 Fourth Wave'

انہوں نے کہا کہ اسکولوں، مساجد، بازاروں اور دیگر جگہوں پر کورونا گائیڈ لائنز پر ہر حال میں عمل در آمد ضروری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وادی میں کورونا کے کیسز میں کمی واقع ہونے ساتھ ہی زائد از ڈیڑھ برسوں کی طویل مدت کے بعد ماہ رواں کی دو تاریخ سے تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کا عمل بحال ہوا جس سے والدین،بچے اور اساتذہ خوشی پھولے نہیں سما رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.