jk Politicians Condemn killing of Kashmiri Pandit: کشمیری سیاستدانوں کی پنڈت ملازم پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

author img

By

Published : May 12, 2022, 7:40 PM IST

Updated : May 12, 2022, 9:33 PM IST

پنڈت ملازم  کی ہلاکت پرعمرعبداللہ کا ردعمل

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے سرکاری ملازم راہل بٹ کو ہلاک کیے جانے پر کشمیر کے سیاستدانوں نے مذمت کی۔ jk Politicians Condemn killing of Kashmiri Pandit

بڈگام: جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ "میں راہل بٹ پر عسکریت پسندوں کے قاتلانہ حملے کی واضح طور پر مذمت کرتا ہوں۔ راہل ایک سرکاری ملازم تھا جو چاڈورہ میں تحصیل دفتر میں کام کرتا تھا جہاں اس پر حملہ کیا گیا۔ ٹارگٹ کلنگ جاری ہے اور خوف کا ماحول ہے۔ راہل کے اہل خانہ سے میری دلی تعزیت۔" Omar Abdullah condemns killing of Kashmiri Pandit

  • This young man had his entire life ahead of him & to know that his life was so cruelly extinguished today is tragic. Rest in peace Rahul Bhatt. pic.twitter.com/3OiM1UIRO7

    — Omar Abdullah (@OmarAbdullah) May 12, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">


اُن کا مزید کہنا تھا کہ "اس نوجوان (راہل) کو ابھی بہت کچھ کرنا تھا، تاہم آج اس کی زندگی کا اتنی بے دردی سے خاتمہ کر دیا گیا۔"

پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے بھی اس بہیمانہ فعل کی مذمت کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ 'ایک اور کشمیری پنڈت راہل بٹ کو چاڈورہ میں قتل کر دیا گیا، ایک اور زندگی ختم ہو گئی، ایک اور خاندان تباہ ہو گیا۔ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اسی کے ساتھ محبوبہ مفتی نے مرکزی حکومت اور ایل جی انتظامیہ پر نشانہ لگاتے ہوئے مزید کہا کہ 'یہ واقعہ کشمیر میں حالات معمول پر لانے کے جھوٹے دعوؤں کو بھی جھٹلاتا ہے۔'

وہیں بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ "عسکریت پسند کی بزدلانہ کارروائی کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ ایک بے گناہ اور غیر مسلح شہری راہل بٹ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ Altaf Thakur condemns killing of Kashmiri Pandit

"اُن کا مزید کہنا تھا کہ "عسکریت پسندی کی طرف سے انتہائی وحشیانہ، بزدلانہ کارروائی ہے۔ حملہ آوروں کو فی الفور انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔" Militants Attack Pandit in Budgam

  • Strongly denounce the cowardly act by terrorists who fired at an innocent and umarmed civilian Rahul Bhat working with the Revenue department at Chadoora , Budgam. Act highly barbaric, cowardly, and frustration by terrorists. Attackers must be brought to justice forthwith .

    — Altaf Thakur (@altaf_thakur) May 12, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">


بتایا جا رہا ہے کہ کشمیری پنڈت برادری سے تعلق رکھنے والے راہل کی تقرری وزیر اعظم کے خصوصی پیکج کے تحت عمل میں آئی تھی۔ سکیورٹی فروسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ وہیں پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حملہ دو عسکریت پسندوں نے انجام دیا ہے اور اس کارروائی میں پستول کا استعمال کیا گیا ہے۔jk Politicians Condemn killing of Kashmiri Pandit


یہ بھی پڑھیں:

Militants Attack Pandit in Budgam: چاڈورو بڈگام میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں پنڈت ملازم ہلاک


Last Updated :May 12, 2022, 9:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.