Militants Attack Pandit in Budgam: چاڈورو بڈگام میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں پنڈت ملازم ہلاک

author img

By

Published : May 12, 2022, 6:15 PM IST

Updated : May 12, 2022, 6:31 PM IST

militants-shot-dead-kashmiri-pandit-employee-in-chadoora-budgam

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے تحصیل آفس کے ایک ملازم راہل بٹ پر حملہ کیا۔ حملے میں ملازم شدید زخمی ہو گیا، جس نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ کشمیری پنڈت برادری سے تعلق رکھنے والے راہل کی تقرری وزیر اعظم کے خصوصی پیکج کے تحت عمل میں آئی تھی۔ Militant Attack in Budgam

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے تحصیل آفس کے ایک ملازم پر حملہ کیا۔ حملے میں راہل بٹ نام کا ملازم شدید زخمی ہوگیا، جنہیں علاج کے لیے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تازہ تفصیلات کے مطابق مذکورہ ملازم نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ اس سے قبل ڈاکٹروں نے ملازم کو مزید علاج و معالجہ کے لیے سرینگر ایس ایچ ایم ایس ہسپتال منتقل کیا گیا حالانکہ کی وہ زخموں سے جانبر نہ ہو سکا۔

چاڈورو بڈگام میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں پنڈت ملازم ہلاک

بتایا جارہا ہے کہ کشمیری پنڈت برادری سے تعلق رکھنے والے راہل کی تقرری وزیر اعظم کے خصوصی پیکج کے تحت عمل میں آئی تھی۔ سکیورٹی فروسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

militants-shot-dead-kashmiri-pandit-employee-in-chadoora-budgam
چاڈورو بڈگام میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں پنڈت ملازم ہلاک

قبل ازیں کشمیر پولیس زون کے آفیشل ٹویٹر پر چاڈورہ تحصیل آفس میں بطور ملازم کام کر رہے کشمیری پنڈت راہل بٹ پر عسکریت پسندوں کے حملے کی جانکاری دی گئی۔

مزید پڑھیں:

Last Updated :May 12, 2022, 6:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.