ETV Bharat / state

Female Chef of Kashmir کشمیر کی کم عمر خاتون شیف ارم فیروز

author img

By

Published : Nov 11, 2022, 9:04 PM IST

ارم فیروز نے اپنی صلاحیت کو بروئے کار لاکر ایک کامیاب خاتون شیف کے طور اپنی ایک الگ پہچان بنائی ہے۔ارم فیروز انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ سرینگر کی پہلی کم عمر خاتون شیف بن گئیں اور وہ آج سرینگر کے معروف ہوٹل میں شیف کے طور پر کام کر رہی ہے۔ Iram Feroz Female Chef of Kashmir

Iram Feroz becomes first, youngest female chef of IHM in Kashmir
کشمیر کی کم عمر خاتون شیف ارم فیروز

سرینگر: ارم فیروز سرینگر کے انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ کی پہلی کم عمر خاتون شیف بن گئیں۔ وہ اس وقت سرینگر کے ایک نجی ہوٹل میں پیشہ ور شیف کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ارم فیروز کا تعلق سرینگر کے نٹی پورہ علاقہ سے ہے اور وہ ایک متوسط ​​گھرانے سے تعلق رکھتی ہے۔Iram Feroz becomes youngest female chef of IHM in Kashmir

کشمیر کی کم عمر خاتون شیف ارم فیروز

ارم نے سوشیالوجی میں ماسٹرز کرنے کے لیے اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی (IGNOU) میں بھی داخلہ لیا۔ وہ ہمیشہ ایک پیشہ وار شیف بننے میں دلچسپی رکھتی ہے۔جب ارم نے شیف بننے کا فیصلہ کیا تو ان کے والدین نے انہیں اس پیشہ کو اختیار نہ کرنے کو کہا کیونکہ کشمیر میں اس پیشہ کو خواتین کے لیے مناسب نہیں سمجھا جاتا ہے۔ تاہم ارم نے تمام مشکلات کو ٹالتے ہوئے اپنے اس خواب کو پورا کیا اور آج وہ سرینگر کے ایک معروف ہوٹل میں شیف کے طور پر کام کر رہی ہے۔ Female Chef of Kashmir Iram Feroz

مزید پڑھیں: Central Perk Café in Srinagar ’سیٹکام فرینڈز‘ کے تھیم پرمنبی سینڑل پرک کیفے کشمیر میں توجہ کا مرکز

ارم فیروز وادی کی سب سے کم عمر خاتون شیف بننے پر انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ سرینگر کی بہت مشکور ہیں جنہوں نے ان کے خواب کو پورا کرنے میں اہم رول ادا کیا۔ارم فیروز اپنی صلاحیت سے آج نہ صرف ایک کامیاب خاتون شیف کے طور ابھر رہی ہے بلکہ یہ دیگر اعلی تعلیم یافتہ نوجوان کے لیے مشعل راہ بھی بن رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.