سرینگر: طلبہ کا آن لائن امتحان منعقد کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Oct 5, 2021, 5:21 PM IST

سرینگر کی کلسٹر یونیورسٹی کے فرسٹ سمیسٹر کے طلبہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے امتحانات آن لائن لیے جائیں۔ احتجاج میں شامل ایک طالب علم نے کہا کہ جب ہم نے پورے سال آن لائن کلاسیس کیے ہیں تو انتظامیہ کیسے آف لائن امتحان لے سکتی ہے۔

جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کی پریس کالونی میں کلسٹر یونیورسٹی کے فرسٹ سمیسٹر کے طلبہ نے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا، جس میں متعدد طلبا نے حصہ لیا۔ اس دوران احتجاج میں شامل طلبہ کے ہاتھوں میں پلے کارڈ موجود تھے، جن پر انہوں نے ' ہمارے ساتھ انصاف کرو' کے نعرے لکھے تھے۔

طلبہ کا آن لائن امتحان منعقد کرنے کا مطالبہ

ان طلبہ نے انتظامیہ سے آن لائن امتحان منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ احتجاج میں شامل ایک طالب علم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم نے پورے سال آن لائن کلاسیس کیے ہیں تو انتظامیہ کیسے آف لائن امتحان لے سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کلسٹر یونیورسٹی کے انتظامیہ نے آف لائن امتحان منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے، جو ہمارے ساتھ سراسر ناانصافی ہے اور یہ ہمیں قبول نہیں ہے، لہٰذا ہماری انتظامیہ سے آف لائن امتحان منعقد نہیں کرنے کی اپیل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.