جی ایم سی اننت ناگ میں زیر تعلیم ایم بی بی ایس طلبہ کا احتجاج

author img

By

Published : Sep 30, 2021, 9:07 PM IST

جی ایم سی اننت ناگ میں زیر تعلیم ایم بی بی ایس طلبہ کا احتجاج
جی ایم سی اننت ناگ میں زیر تعلیم ایم بی بی ایس طلبہ کا احتجاج ()

احتجاجی طلبہ کے مطابق اسکمز میں 100 فیصد ریزرویشن ختم کی گئی ہے جبکہ جی ایم سی سرینگر اور جموں میں 50 فیصد کمی کی گئی ہے۔

گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں زیر تعلیم ایم بی بی ایس کے طلبہ نے ایم بی بی ایس، پی جی سیٹوں کی ریزرویشن کو 50 فیصد کم کر کے اسے آل انڈیا کوٹا میں شامل کرنے کے خلاف آج احتجاجی مظاہرہ کیا۔

جی ایم سی اننت ناگ میں زیر تعلیم ایم بی بی ایس طلبہ کا احتجاج
طلبہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کی گئی ہے جس میں یہاں کے ایم بی بی ایس طلبہ کی مخصوص سیٹوں کو پچاس فیصد کم کرکے اسے آل انڈیا کوٹا میں شامل کیا گیا ہے۔
احتجاجی طلبہ نے کہا کہ اس سے قبل یہاں کی سیٹوں کے لئے سو فیصد ریزرویشن تھی۔ احتجاجیوں کے مطابق اسکمز میں 100 فیصد ریزرویشن ختم کی گئی ہے جبکہ جی ایم سی سرینگر اور جموں میں 50 فیصدی کمی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ جموں کشمیر میں ایم بی بی ایس طلبہ اور ڈگری مکمل کرنے والے ڈاکٹرس کی سیٹوں پر سو فیصد ریزرویشن تھی،تاہم دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد اسے آل انڈیا کوٹا (اے آئی کیو) میں شامل کیا گیا ہے۔
اس سے اب یہاں کی سیٹوں پر ملک کی دیگر ریاستوں کے طلبہ کی شراکت داری بھی ہوگی۔احتجاجی طلبہ کا کہنا ہے کہ اس سے نہ صرف ان کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے بلکہ اس قدم سے ڈاکٹر اور مریض تناسب بھی متاثر ہوگا۔

مزید پڑھیں:سرینگر ہوائی اڈے سے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کرنے کی ضرورت: کے سی سی آئی

احتجاجی طلبہ نے ایل جی انتظامیہ سے اے آئی کیو، نوٹس کو کالعدم قرار دے کر یو ٹی جموں کشمیر کو پہلے کی طرح سو فیصد ریزرویشن دینے کی مانگ کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.