ETV Bharat / state

Alleged Militants Arrested in Srinagar: سرینگر میں دو مبینہ عسکریت پسند گرفتار

author img

By

Published : Jun 30, 2022, 9:34 PM IST

جموں وکشمیر پولیس نے سرینگر میں دو مبینہ عسکریت پسندوں کو اسلحہ و گولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ گرفتار مبینہ عسکریت پسندوں کی شناخت نوید شفیع وانی اور فیضان رشید تیلی کے طور پر ہوئی ہے۔ Alleged Militants Arrested in Srinagar
alleged-militants-arrested-in-srinagar-arms-ammunition-recovered
سرینگر میں دو مبینہ عسکریت پسند گرفتار

سرینگر: جموں وکشمیر پولیس نے سرینگر میں دو مبینہ عسکریت پسندوں کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سرینگر ضلع میں عسکریت پسندوں کی نقل وحرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد پورے شہر میں ناکوں کا جال بچھایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جمعرات کے روز 50 آر آر اور پولیس نے صنعت نگر رنگریٹھ چوک میں ناکہ لگایا جس دوران ایک ہائبرڈ عسکریت پسند کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار عسکریت پسند کے قبضے سے ایک پستول اور کچھ راؤنڈ گولیاں برآمد کی گئیں۔Alleged Militants Arrested in Srinagar

alleged-militants-arrested-in-srinagar-arms-ammunition-recovered
سرینگر میں دو مبینہ عسکریت پسند گرفتار
ترجمان کے مطابق گرفتار عسکریت پسند کی نشاندہی پر سکیورٹی فورسز نے پانپور میں تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران اُس کے ساتھی کی بھی گرفتاری عمل میں لاکر اُس کے قبضے سے مزید تین پستول اور گولہ بارود برآمد ضبط کیا گیا۔ Arms Ammunition Recovered


انہوں نے کہا کہ گرفتار عسکریت پسند کی شناخت نوید شفیع وانی ولد محمد شفیع وانی ساکن شار شالی کھریو پانپور اور فیضان رشید تیلی ولد عبدالرشید تیلی ساکن کدلہ بل پانپور کے بطور ہوئی ہے اور دونوں لشکر طیبہ کے ساتھ وابستہ ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں کے قبضے سے چار پستول، چھ پستول میگزین، گیارہ پستول گولیوں کے راونڈ، ایک گرینیڈ، 16سٹکی بم ، وائر اور آٹھ ڈٹونیٹر برآمد کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:


اس سلسلے میں تھانہ صدر میں ایف آئی آر زیر نمبر 71کے تحت کس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ دونوں سرگرم عسکریت پسندوں کو منطقی مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اُن تک اسلحہ وگولہ بارود پہنچانے کے کام پر مامور تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.