ETV Bharat / state

Adhir Ranjan Chowdhury on J&K Situation حکومت جموں و کشمیر کی صورتحال پر بیان دے، ادھیر رنجن چودھری

author img

By

Published : Dec 19, 2022, 2:59 PM IST

Updated : Dec 19, 2022, 3:59 PM IST

لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران کشمیر میں عسکریت پسندوں کے ذریعہ آئے دن بے گناہ لوگوں کی ہلاکتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس کے لیڈر ادھیر چودھری نے کہا کہ حکومت کو وہاں کی صورتحال پر بیان دینا چاہئے۔ Adhir Ranjan Chowdhury on J&K Situation

حکومت جموں و کشمیر کی صورتحال پر بیان دے، ادھیر رنجن چودھری
حکومت جموں و کشمیر کی صورتحال پر بیان دے، ادھیر رنجن چودھری

نئی دہلی: لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات پر آج گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وہاں کی صورتحال پر حکومت سے بیان دینے کا مطالبہ کیا۔ لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران کشمیر میں عسکریت پسندوں کے ذریعہ آئے دن بے گناہ لوگوں کی ہلاکتوں کا حوالہ دیتے ہوئے چودھری نے کہا کہ حکومت کو وہاں کی صورتحال پر بیان دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ انتہاپسندوں نے کشمیری پنڈتوں کی فہرست تیار کی ہے اور وہ انہیں نشانہ بنا رہے ہیں۔ demands debate on situation in JK in Lok Sabha

کانگریس لیڈر نے کہا کہ حکومت نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد حالات میں بہتری آئے گی، لیکن وہاں دہشت گردی کے واقعات بدستور جاری ہیں اور بے گناہ لوگ مارے جا رہے ہیں۔ خاص طور پر کشمیری پنڈتوں کو وہاں سے بھگانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان حالات کے پیش نظر حکومت کو جموں و کشمیر کی صورتحال پر بیان دینا چاہئے اور اس پر ایوان میں بحث بھی کرانی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: Congress on Kashmir Situation 'کشمیر کی آٹھ سال دوران حالت پر وائٹ پیپر جاری کرے حکومت'

یو این آئی

Last Updated :Dec 19, 2022, 3:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.