Awareness Camp in GDC Reasi ڈگری کالج ریاسی میں آگاہی پروگرام منعقد

author img

By

Published : Nov 9, 2022, 5:44 PM IST

ڈگری کالج ریاسی میں آگاہی پروگرام منعقد

ضلع ریاسی کے ڈگری کالج میں منعقدہ آگاہی پروگرام کے دوران آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے دور میں سماجی چیلجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک جٹ ہو کر ایک نئی راہ ہموار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ Awareness Camp GDC Pouni

ریاسی: گورنمنٹ ڈگری کالج پونی میں ایک خصوصی آگاہی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ’’اویرینس لیکچر آن انوویشن اینڈ سوشل اِمپیکٹ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ آگاہی پروگرام پرنسپل پروفیسر رجنی بھگت کی نگرانی میں منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر ورشا کپور، ایچ او ڈی سوشیالوجی، نے موضوع کی نسبت سے پُر مغر خطاب کیا۔ Awareness Lecture on Innovation and Societal Impact

ڈگری کالج ریاسی میں آگاہی پروگرام منعقد
ڈگری کالج ریاسی میں آگاہی پروگرام منعقد

ورشا کپور نے موضوع کی نسبت سے عصر حاضر میں کتابی علم کے ساتھ پریکٹیکل علم خصوصاً سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں طبع آزمائی پر زور دیا۔ انہوں نے اسمارٹ فون اور ان میں سیری، الیکسا کے بعد اب بڑھتے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو مد نظر رکھتے ہوئے نصاب میں تبدیلی لائے جانے پر غور کرنے کی سفارش کی۔ ورشا کپور نے خطاب کے دوران مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔Awareness Lecture at GDC Pouni

انہوں نے اپنی تقریر کے اختتام پر سماجی چیلجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک جٹ ہو کر ایک نئی راہ ہموار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔Awareness Lecture at GDC Pouni in reasi

مزید پڑھیں: JMI and MCD About Vector Borne Diseases: ویکٹر بورن امراض کے تئیں بیداری کے لیے جامعہ میں لیکچر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.