JMI and MCD About Vector Borne Diseases: ویکٹر بورن امراض کے تئیں بیداری کے لیے جامعہ میں لیکچر

author img

By

Published : Jul 2, 2022, 7:34 AM IST

ویکٹر بورن امراض کے تئیں بیداری کے لیے جامعہ میں لیکچر

ملیریا، چکن گنیا اور ڈینگو جیسے مہلک امراض سے بچاؤ کے لیے جامعہ ملیہ اسلامیہ اور دہلی میونسپل کارپوریشن نے کوششیں تیز کردی ہیں۔ اس سلسلہ میں ایک مشترکہ لیکچر منعقد کیا گیا۔ جس میں مانسون کے موسم میں ویکٹر بورن امراض کو پھیلنے سے روکنے کے مختلف طریقے بتائے۔ JMI and MCD on Vector Borne Diseases

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ نے میونسپل کارپوریشن دہلی (ایم سی ڈی)کے اشتراک سے ویکٹر بورن امراض سے متعلق بیداری پیدا کرنے کی غرض سے ایک لیکچر منعقد کیا۔ لیکچر کا مقصد ملیریا، چکن گنیا اور ڈینگو جیسے مہلک امراض کی وجوہات کے متعلق بیداری کو عام کرنا اور مچھروں کی مسلسل افزائش کے پیش نظر اپنے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا تھا۔ JMI and MCD Jointly organises Awareness Lecture on Vector Borne Diseases

ویکٹر بورن امراض کے تئیں بیداری کے لیے جامعہ میں لیکچر
ویکٹر بورن امراض کے تئیں بیداری کے لیے جامعہ میں لیکچر

لیکچر میں یونیورسٹی کے عہدیدران، مقامی ایم سی ڈی کے کونسلر کا نمائندہ اور مختلف آر ڈبلیو ایز کے اراکین نے شرکت کی۔ پروفیسر ناظم حسین الجعفری، مسجل جامعہ ملیہ اسلامیہ کی رہنمائی اور ہدایت پر یونیورسٹی کی صفائی ستھرائی سے متعلق اکائی نے یہ بیداری پروگرام منعقد کیا تھا۔

ویکٹر بورن امراض کے تئیں بیداری کے لیے جامعہ میں لیکچر
ویکٹر بورن امراض کے تئیں بیداری کے لیے جامعہ میں لیکچر


ایم سی ڈی کے ڈاکٹر ایل۔آر۔ورما،ڈپٹی ہیلتھ آفیسر اپی ڈیمولوجسٹ، ڈاکٹر کنیکا سنگھ نے سامعین کو خطاب کیا اور مانسون کے موسم میں ویکٹر بورن امراض کو پھیلنے سے روکنے کے مختلف طریقے بھی بتائے۔ کیمپس کو بیماری سے دور رکھنے کے پختہ عزم کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔یہ پروگرام ایف ٹی کے سی آئی ٹی کانفرنس ہال میںمنعقد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.